top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

محمد محمد پکارے چلا جا

محمد محمد پکارے چلاجا محمد کا نغمہ سنائے چلاجا

درودی ترانے تُو گائے چلاجا دلِ مضمحل کو سنبھالے چلاجا

میرے قلب محزوں کی تسکیں یہی ہے جو جلتا ہے اُس کو جلائے چلاجا

وسیلے سے اُن کے سہارے سے اُن کے تو بگڑی کو اپنی بنائے چلاجا

زمانہ خفا ہے تو کیا غم ہے اُس کا زمانے کو ٹھوکر لگائے چلاجا

زمانہ ایک دن تیرے ساتھ ہوگا تو آقا کو اپنے سنائے چلاجا

دو عالم کی نعمت وہیں سے ملے گی تو دامن کو اپنے پسارے چلاجا

مدینے کے راہی خدا تیرا حافظ خدا کی مدد کے سہارے چلاجا

سفینے کو تیرے کنارے لگائیں یہ لہریں یہ موجیں بہ دھارے چلاجا

ترے درد دل کی دوا بس یہیں ہے چلاجا وہیں غم کے مارے چلاجا

نگار مدینہ گلستان جنت مدینے کو دل میں بسائے چلاجا

مدینے کے خاروں پہ قربان گلشن انہیں اپنے دل میں اتارے چلاجا

ترے پاؤں اور یہ مدینے کے ذرے مسافر نظر کے سہارے چلاجا

ذرا سوچ ناداں یہ ذرے نہیں ہیں فلک چاند تارے بھی وارے چلاجا

گہے آنکھ سے گاہ پلکوں سے اپنی مدینے کی گلیاں بہارے چلاجا

تجھے بڑھ کے آغوش میں لے گی رحمت درودوں کے نغمے تو گائے چلاجا

وہ روضہ نبی کا ترے سامنے ہے جھکالے تو سر کو جھکائے چلاجا

خدا کی یہ رحمت ہے سنتے ہیں سب کی دکھوں کی کہانی سنائے چلاجا

وہ دریائے رحمت میں آیا تلاطم تو آنکھوں سے دریا بہائے چلاجا

دعاؤں میں اپنی مجھے یاد رکھنا تو جا خیر سے میرے پیارے چلاجا

یہ ریحاؔن بھی تجھ کو وہیں پر ملے گا جہاں رحمتوں کے ہیں سائے چلاجا

16 views
bottom of page