Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رشکِ قمر ہوں رنگِ رخِ آفتاب ہوں

۞
1

رشکِ قمر ہوں رنگِ رخِ آفتاب ہوںذرّہ تِرا جو اے شہِ گردوں جناب ہوں

درِّ نجف ہوں گوہَرِ پاکِ خوشاب ہوںیعنی ترابِ رہ گزرِ بو تراب ہوں

2

گر آنکھ ہوں تو اَبر کی چشمِ پُر آب ہوںدل ہوں تو برق کا دلِ پُر اضطراب ہوں

خونیں جگر ہوں طائرِ بے آشیاں، شہا!رنگِ پریدۂ رُخِ گل کا جواب ہوں

3

بے اصل و بے ثبات ہوں بحرِ کرم مددپروردۂ کنارِ سراب و حباب ہوں

عبرت فزا ہے شرمِ گنہ سے مِرا سکوتگویا لبِ خموشِ لحد کا جواب ہوں

4

کیوں نالہ سوز لَے کروں کیوں خونِ دل پیوںسیخِ کباب ہوں نہ میں جامِ شراب ہوں

دل بستہ بے قرار جگر چاک اشک بارغنچہ ہوں گل ہوں برقِ تپا ہوں سحاب ہوں

6

مٹ جائے یہ خودی تو وہ جلوہ کہاں نہیںدردا! میں آپ اپنی نظر کا حجاب ہوں

صَدقے ہوں اس پہ نار سے دے گا جو مخلصیبلبل نہیں کہ آتشِ گل پر کباب ہوں

7

قالب تہی کیے ہمہ آغوش ہے ہلالاے شہسوارِ طیبہ میں تیری رکاب ہوں

کیا کیا ہیں تجھ سے ناز تِرے قصر کو کہ میںکعبے کی جان عرشِ بریں کا جواب ہوں

8

شاہا! بجھے سقر مِرے اشکوں سے تا نہ میںآبِ عبث چکیدۂ چشمِ کباب ہوں

میں تو کہا ہی چاہوں کہ بندہ ہوں شاہ کاپَر لطف جب ہے کہہ دیں اگر وہ جناب ہوں

9

حسرت میں خاک بوسیِ طیبہ کی اے رؔضاٹپکا جو چشمِ مہر سے وہ خونِ ناب ہوں

(حدائقِ بخشش)

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں