Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خراب حال کیا دِل کو پُر ملال کیا

۞
1

خراب حال کیا دِل کو پُر ملال کیاتمھارے کوچے سے رخصت کیا نہال کیا

نہ روئے گل ابھی دیکھا نہ بوئے گل سونگھیقضا نے لا کے قفس میں شکستہ بال کیا

2

وہ دل کہ خوں شدہ ارماں تھے جس میں مل ڈالافغاں کہ گورِ شہیداں کو پائمال کیا

یہ رائے کیا تھی وہاں سے پلٹنے کی اے نفسسِتم گر الٹی چھری سے ہمیں حلال کیا

3

یہ کب کی مجھ سے عداوت تھی تجھ کو اے ظالمچھڑا کے سنگِ درِ پاک سر و بال کیا

چمن سے پھینک دیا آشیانۂ بلبلاُجاڑا خانۂ بے کس بڑا کمال کیا

4

تِرا ستم زدہ آنکھوں نے کیا بگاڑا تھایہ کیا سمائی کہ دُور ان سے وہ جمال کیا

حضور اُن کے خیالِ وطن مٹانا تھاہم آپ مٹ گئے اچھا فراغِ بال کیا

6

مدینہ چھوڑ کے ویرانہ ہند کا چھایایہ کیسا ہائے حواسوں نے اختلال کیا

تو جس کے واسطے چھوڑ آیا طیبہ سا محبوببتا تو اس ستم آرا نے کیا نہال کیا

7

ابھی ابھی تو چمن میں تھے چہچہے ناگاہیہ درد کیسا اٹھا جس نے جی نڈھال کیا

الٰہی سن لے رؔضا جیتے جی کہ مَولیٰ نےسگانِ کوچہ میں چہرہ مِرا بحال کیا

8

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں