top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا ساتھ ہی منشیِ رحمت کا قلم دان گیا

لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا میرے مولیٰ مِرے آقا ترے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ نا کامِ تمنّا ہی رہی ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا سر ہے وہ سر جو تِرے قدموں پہ قربان گیا

اُنھیں جانا اُنھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام لِلہِ الْحَمْد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا

آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اُف رے منکر یہ بڑھا جوشِ تعصّب آخر بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے تم نہیں چلتے رؔضا سارا تو سامان گیا

حدائقِ بخشش

38 views
bottom of page