Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

فراق مصطفیٰﷺ میں جان و دل کی غیر حالت ہے

۞
1

فراق مصطفیٰﷺ میں جان و دل کی غیر حالت ہےجنوں آنکھیں دکھاتا ہے گریباں گیر وحشت ہے

دل بیتاب وہ شاید بلانے کو ہیں طیبہ میںٹپکنا زخم کا تمہید فتحِ بابِ قسمت ہے

2

بلائیں لے رہا ہوں معصیت کوشی کی رہ رہ کرمرے عصیاں کی ظلمت آئینہ دار شفاعت ہے

کمال صنعت صانع عیاں ہے روئے تاباں سےکہ شکّر زا ملاحت ہے نمک آگیں صباحت ہے

3

سگانِ کوئے طیبہ سے گلے مِل مِل کے روتا ہوںمری دیوانگی واللہ صد رشک فراست ہے

اب ایسے میں بن آئی ہے گنہگارانِ اُمّت کیرضا جُو ہے محب، محبوب سر گرم شفاعت ہے

4

گزرتے ہیں خیالِ عارض و گیسو میں روز و شبمری ہر شامِ عسرت، ابتدائے صبحِ عشرت ہے

ذرا جھوٹے ہی کو تردامنو! تر آستیں کرلوبہانہ ڈھونڈتی بہر شفاعت ان کی رحمت ہے

6

تصور میں وہ آ آ کر لگی دل کی بجھاتے ہیںتکا کرتی ہے منہ جلوت مری خلوت وہ خلوت ہے

چھلکتی ہے یہاں جام و سبو سے لذتِ کوثرولایت در حقیقت چاشنی گیر نبوت ہے

7

مری نظریں اڑا لائی ہیں کس کا جلوۂ رنگیںکہ چشم نامرادی سے ٹپکتا خون حسرت ہے

خلیؔل اب بے خودی کے ہاتھ ہے شرم و حیا میریکہ وہ آتے ہیں اور دل کو مچل جانےکی عادت ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں