Skip to main content
نعت

نازک یہ بھنویں اُن کی، عارض پہ یہ خال اُن کاﷺ

By August 21, 2021No Comments

نازک یہ بھنویں اُن کی، عارض پہ یہ خال اُن کاﷺ
مصروفِ تلاوت ہے کعبہ میں بِلال اُن کاﷺ


بے مثل ہیں، یکتا ہیں، ہمسَر ہے محال اُن کاﷺ
اللہ رے حسن اُن کا، اللہ رے جمال اُن کاﷺ


ہے عرش و دنیٰ زینہ، ہے قرب خدا منزل
یہ رفعتِ شاں ان کی، یہ اوجِ کمال اُن کاﷺ


محرابِ حرم جس کی تعظِیم کو جھکتی ہے
اللہ رے ابروئے قوسین مثال اُن کاﷺ


پھر میری شبِ غم کی تقدیر چمک اُٹھی
پھر دل میں ضیاء افگن ہے حسنِ خیال اُن کاﷺ


جو بھیک چلے لے کر تیرے درِ والا سے
خالی ہی نہیں دیکھا پھر دستِ سوال ان کاﷺ


وابستۂ دامانِ سرکار جو ہیں اختؔر
آئینہ مستقبل ہے ماضی و حال ان کاﷺ

Was this article helpful?
YesNo