Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نور حیدر جو کوفے کو جانے لگا

۞
1

نور حیدر جو کوفے کو جانے لگاغم کا بادل ہر اک سمت چھانے لگا

اللہ اللہ رے منظرِ کربلادیکھ کر آسماں تھرتھرانے لگا

2

دیکھ کر ننھے اصغر کی بے چینیاںروحِ انسانیت کو غش آنے لگا

جرأت شیر حیدر کو تو دیکھئےموت کے سامنے مسکرانے لگا

3

جس چمن کو بسایا تھا سرکارﷺ نےظالم اس گلستاں کو مٹانے لگا

خون شبیر کی تو چمک دیکھئےعالم زندگی جگمگانے لگا

4

ہائے اخؔتر بھلا کیا کہوں کیا لکھوںخامۂ نطق بھی تھرتھرانے لگا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں