Naat Academy Naat Academy

یادِ سرکارِ طیبہ

تحسین رضا خان صاحب

یادِ سرکارِ طیبہﷺ جو آئی
مل گئی دل کو غم سے رہائی

جس نے دیکھا بیابانِ طیبہ
اس کو رضواں کی جنّت نہ بھائی

مجھ کو بے بس نہ سمجھے زمانہ
ان کے در تک ہے میری رسائی

پھر مصائب نے گھیرا ہے مجھ کو
اے غمِ عشقِ آقاﷺ دہائی

جس نے سمجھا اُنھیں اپنے جیسا
اُس نے ایماں کی دولت گنوائی

#تحسینرضاخانصاحب #گلہائےبخشش

1.2k