Naat Academy Naat Academy

ہم محمد کی ثناء کرتے رہے

ہم محمد کی ثناء کرتے رہے

مغفرت کا سلسلہ کرتے رہے

ان کو خالق نے عطا کردی بہشت

تذکرہ جو آپ کا کرتے رہے

نام لے کر ان کا دن سے دن تلک

اک مکمل دائرہ کرتے رہے

ہم تو طوفاں میں رہے پڑھتے درود

آپ کس کو آسرا کرتے رہے

حضرت حسّاں رہے کرتے ثناء

اور وہ بردہ عطا کرتے رہے

نام ہم لیتے رہے ان کا مدام

وہ ہمیں غم سے رہا کرتے رہے

سر بلندی اُن کو حق نے بخش دی

جو نبی پر جاں فدا کرتے رہے

نعت لکھ کر سرور کونین کی

جو ہمارا کام تھا کرتے رہے

ہم خطا کرتے رہے ہر موڑ پر

اور کرم وہ بے بہا کرتے رہے

حضرت حسّان کے ہم سائے ہیں

جو ثنائے مصطفیٰ کرتے رہے

زندگی ازہر گزاری نعت میں

یعنی ذکرِ ذوالعُلی کرتے رہے

محمد اویس ازہر مدنی

???? ????ℯ?? ________________________________

ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets

https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi

#OfficialNetwork

#NaatAcademy

#NaatEducation

#NaatAcademyIndia

#NaatDiary

#NaatWrites

#NaatWriters

#IslamicPoetryWriters

#NewNaat2020

#نعتِ رسول مقبولﷺ

#نعت اکیڈمی

#صلى الله عليه وسلم

#درودشریف#درودوسلام

1.2k