Naat Academy Naat Academy

ہم اُن کے گدا ہیں کہ یہ رُتبہ ہے ہمارا

ہم اُن کے گدا ہیں کہ یہ رُتبہ ہے ہمارا
ہر ایک فقیر آپ کا مولیٰ ہے ہمارا

ہر ایک نے پایا شہِ کونین کا صدقہ
ہر ایک نبی سے نبی اعلیٰ ہے ہمارا

خالق کی عطا سے وہ عطا کرتے ہیں ہم کو
خالق کے کرم سے یہ عقیدہ ہے ہمارا

ہم اُن کے خطاکار وہ شافع ہیں ہمارے
ہے خُلد پہ حق کس کا؟ ہمارا ہے ہمارا

جس ارضِ مدینہ پہ ہے سرکار کا روضہ
گویا کہ وہی عرشِ مُعلّی ہے ہمارا

ازہر سرِ محشر بھی نہ بھولیں گے وہ ہم کو
رشتہ شہِ کونین سے ایسا ہے ہمارا

محمد اویس ازہر مدنی

#نفحات بخشش #انتخاب نعت

?اللهم صل وسلم على نبينا محمد ﷺ

???? ????ℯ??
www.NaatAcademy.com
#NaatAcademy #OwaisRazvi

1.2k