top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کیف ساماں ہے

طرب انگیز ہے راحت فزا ہے کیف ساماں ہے یہ کوئی گلستاں ہے یا مدینے کا بیاباں ہے

مِری جانب نگاہِ لطفِ سردارِ رسولاںﷺ ہے مقدر پر میں نازاں ہوں مقدر مجھ پہ نازاں ہے

یہ مانا باغِ رضواں روح پرور کیف ساماں ہے مدینے کا گلستاں پھر مدینے کا گلستاں ہے

مجھے دنیا میں کوئی غم نہ عقبیٰ میں پریشانی یہاں بھی اُن کا داماں ہے وہاں بھی اُن کا داماں ہے

نبیﷺ کی یاد ہے کافی سہارا دونوں عالم میں یہاں وجہ سکونِ دل، وہاں بخشش کا ساماں ہے

مجھے پرواہ نہیں موجیں اُٹھیں طوفان آجائے نگہبانِ دو عالمﷺ میری کشتی کا نگہباں ہے

نبیوں میں کچھ ایسی شان ہے سرکارِ والاﷺ کی کہ اگلے انبیا کو اُمّتی بننے کا ارماں ہے

جو اُن کے ہیں انہیں نارِ جہنم چھو نہیں سکتی خدا کے خاص بندوں پر خدا کا خاص احساں ہے

نہیں فعلِ عبث سرکارِ طیبہﷺ کی ثنا خوانی جو وہ تحسیؔن فرما دیں تو یہ بخشش کا ساماں ہے

10 views
bottom of page