Naat Academy Naat Academy

واہ کیا جلوہء اعجاز تھا آنا جانا

دیوانِ کافی

واہ کیا جلوۂ اعجاز تھا آنا جانا
شبِ اِسرا میں عجب ناز تھا جانا آنا

دیکھ اُس جلوۂ رفتار کو حیراں تھے مَلک
حیرت ِ دیدۂ پرواز تھا جانا آنا

عرشِ اکبر پہ گئے دور کروڑوں منزل
کیا ہی ممتاز سر افراز تھا جانا آنا

ساعتِ چند میں دیکھو تو کہاں تک پہنچے
حق کے محبوب کا اِک ناز تھا جانا آنا

ایسی معراج بھلا کس کو ملی ہے، کافؔی!
دل رُبایانہ اک انداز تھا جانا آنا

#دیوانکافی #مولاناکفایتعلیکافی

1.2k