top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جس کے باعث ہوئے جہان روشن

جس کے باعث ہوئے جہان روشن اور خورشید و آسمان روشن

مشرق و مغرب و جنوب وشمال دین احمدﷺ سے ہرمکان روشن

خوبی حسن مصطفائی سے حسن خوبی کا گلستان روشن

ہے فروغ جمال احمد سے فخر ہستی کا تابدان روشن

شب اسرا میں اُن کے قدموں سے ہوگیا گلشن جنان روشن

ہیں وہ شرع شریعت نبویﷺ جس سے ہے بزم انس و جان روشن

نعتِ اوصاف مصطفیﷺ میں رہے یا الہٰی میری زبان روشن

بحر دیگر میں لکھ غزل کاؔفی ہوئے تا روح اور روان روشن

15 views
bottom of page