Naat Academy Naat Academy

ایسے تھے ہمارے پیر

تاروں میں چمکتا چاند ، اور ظلمت میں تنویر

ایسے تھے ہمارے پیر

سورج کی طرح روشن ، سچائ کی اک تصویر

ایسے تھے ہمارے پیر

دریاؤں کے جیسا تھا، چلنے کا ہنر اُن میں

کرپاٸ نہ قید ان کو ، راہوں کی کوٸ زنجیر

ایسے تھے ہمارے پیر

اخترکی تجلی پر ازہربھی ہوا نازاں

کعبے کے بنے مہماں، اور خوب ہوئ توقیر

ایسے تھے ہمارے پیر

جب تاجِ شریعت کی ، رحلت کی خبر آئ

ہر جاں پہ گری بجلی ، ہر دل کو لگا اک تیر

ایسے تھے ہمارے پیر

دم روکے ہوۓ دنیا ، سنتی تھی خطاب ان کا

تھم جاتا ہر اک منظر ، جب کرتے تھے وہ تقریر

ایسے تھے ہمارے پیر

خاموشی بھی حضرت کی ، بھاری کٸ خطبوں پر

پتھر بھی پگھل جاٸیں ، تھی بات میں وہ تاثیر

ایسے تھے ہمارے پیر

خوشبو کے تلفظ پر ، ہو چاروں طرف خوشبو

وہ کہدیں زباں سے نور ، تو پھوٹ پڑے تنویر

ایسے تھے ہمارے پیر

روضہ ہے بریلی میں ، پر سب پہ ہے چشمِ فیض

ہے دست کرم ان کا اک سایۂ عالمگیر

ایسے تھے ہمارے پیر

حق گوئ سے باطل پر ، تاعمر رہے غالب

ہرجنگ میں وہ جیتے ، بـے خنجر و بـےشمشیر

ایسے تھے ہمارے پیر

کردار سراپا عشق ، افکار سراپا علم

ہر رنگِ حیات انکا ، اعزاز کی اک تفسیر

ایسے تھے ہمارے پیر

یوں پردۂ عالم پر ، وہ ذات چمکتی تھی

جیسے کہ سیاہی میں ، اک نور بھری تحریر

ایسے تھے ہمارے پیر

وہ زینتِ بزم فـن ، اور مـرجـعِ اہلِ حــق

وہ شاہ تھےشاہوں کے،اور میروں کےتھے اک میر

ایسے تھے ہمارے پیر

سرکار کی الفت کو ، سینوں میں کیا بیدار

بس ایک نظر ڈالی ، اور دل کی ہوئ تطہیر

ایسے تھے ہمارے پیر

کیا شانِ غِنا ان کو ، اللہ نے بخشی تھی

خاطر میں نہیں لاۓ ، وہ تخت و زر و جاگیر

ایسے تھے ہمارے پیر

ہستی میں جمال حق ، ہر رُخ سے نمایاں تھا

سچوں کے لئے گلزار ، جھوٹوں پہ وہ آتش گیر

ایسے تھے ہمارے پیر

ہوجاٸیں مریض اچھے، اور بگڑے ہوۓ بن جاٸیں

ہر درد و الم میں تھی ، وہ چشم کرم اِکسیر

ایسے تھے ہمارے پیر

صحرا کو چمن کردیں، شعلوں میں کِھلائیں پھول

ذروں سے اجالوں کا ، مینار کریں تعمیر

ایسے تھے ہمارے پیر

گَر اُن سے محبت ہے ، تو ان کی اطاعت کر

سیرت پہ فریدی چل ، بس یوں ہی نہ کر تشہیر

ایسے تھے ہمارے پیر

کلام : مولانا سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی

Admin

Owais Razvi Qadri Siddiqui

???? ????ℯ??

Learn More Visit ?www.NaatAcademy.com

#NaatAcademy

#OwaisRazvi

#KalameAalahazrat

#Tajushriya #تاج الشریعہ

#اختر رضا #حضور تاج الشریعہ

#درودشریف #درودوسلام #یوم درودوسلام

#نعت رسول #نعت نبی #نعت پاک #منقبت

#کلام اعلی حضرت

#اویس رضوی

1.2k