Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اللہ اللہ انتہائے احترامِ مصطفیٰﷺ

۞
1

اللہ اللہ انتہائے احترامِ مصطفیٰﷺخاص قربِ حق تعالیٰ ہے مقامِ مصطفیٰﷺ

لے رہا ہے بھیک رب سے ہر غلامِ مصطفیٰﷺبٹتی ہے رحمت سرِ محشر بنام مصطفیٰﷺ

2

بادۂ جَاؤُکْ پی کر تشنہ کامِ مصطفیٰﷺبےخودی میں جھومتے ہیں لے کے نامِ مصطفیٰﷺ

ہے ضیائے مطلعِ والفجر صبحِ تابناکنورِ سبحٰن الَّذِی اَسْریٰ ہے شامِ مصطفیٰﷺ

3

دیکھ کر رنگینئ حُسن و جمالِ کائناتآگیا بے ساختہ ہونٹوں پہ نامِ مصطفیٰﷺ

ان مُکَیَّفْ مست کوثر پاش آنکھوں کے نثارہے شرابِ مَنْ رَانیِ زیبِ جامِ مصطفیٰﷺ

4

صبح کی آغوش میں لیتی ہے شب انگڑائیاںیا ہے خم عارض پہ زلفِ مشکفامِ مصطفیٰﷺ

نامِ اقدس کلکِ قدرت نے لکھا ہر چیز پریعنی ہے کونین کی ہر شَے بنامِ مصطفیٰﷺ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں