Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

حبیب خدا عرش پر جانے والے

۞
1

حبیب خدا عرش پر جانے والےوہ اک آن میں جاکے پھرآنےوالے

خدا کو اِن آنکھوں سے دیکھ آنے والےوہ تفصیل سے سیر فرمانے والے

2

وہ اقصیٰ میں معراج کی شب پہنچ کرامامت نبیوں کی فرمانے والے

وہ امی ہیں ایسے کہ فضل خدا سےہیں علم مغیبات سِکھلانے والے

3

انہیں کی ہے عالم میں نافذ حکومتیہی ہیں درختوں کے بلوانے والے

اشارے سے ان کے قمر کے ہوئے دویہ ہیں دم میں سورج کو لوٹانے والے

4

انہیں کا لقب ہے شفیع غلاماںیہ ہیں اہل عصیاں کے بخشانے والے

رہا ان کے ماتھے شفاعت کا سہرایہی ہیں گناہوں کے بخشانے والے

6

جو چاہو وہ مانگو جو مانگو وہ پاؤنہیں ہیں یہ انکار فرمانے والے

تمنا کُجا ۔ سلطنت چھوڑتے ہیںترے در پہ جھولی کو پھیلانے والے

7

نہ کیوں چمکیں کونین میں بدر ہوکرترے نام اقدس پہ مٹ جانے والے

پہنچتے ہیں مقصود کو اپنے جلدیقدم راہ ِمولیٰ میں دوڑانے والے

8

اجل سرپہ ہے تیز چل سوئے طیبہمدینےکےرستےمیں ستانےوالے

کریں آکےنظارۂ سبزگنبدجو اونچا فلک کو ہےبتلانے والے

9

ہمارے ہی ہیں منتظر حورو غلماںہیں پہلے ہمیں خلد میں جانے والے

ہمیں ناز ہے دشت طیبہ پہ زاہدجو ہیں آپ جنت پہ اترانے والے

10

گل خلد سے بدلوں میں خار طیبہارے واہ شاباش للچانے والے

میں مجرم سہی پر نبی کے کرم سےنہ روکیں گے مجھ کو کہیں تھانے والے

11

ہے سایہ فگن سرپہ پرچم نبی کانہیں مہر محشر سے گھبرانے والے

منادی کہے گا نہ گھبرائیں مجرماب آتے ہیں امت کے بخشانے والے

12

گنہگار کیا بلکہ ہیں انبیا بھیتری ذات پر فخر فرمانے والے

جگا دے خدارا مرا بخت خفتہغلاموں کی قسمت کو چمکانے والے

13

جو عالم کو کرتے ہیں روشن مہ و خوروہ ہیں تیرے ذروں سے شرمانے والے

ادھر بھی کوئی بوند گیسو کا صدقہمرے ابر رحمت کے برسانے والے

14

جو اچھوں کی قسمت میں ہے جام تیرابدوں کو بھی اک بوند پہنچانے والے

ہے جن کا وظیفہ اَغِثْنِیْ حَبِیْبِیْیہ ہیں ان کی امداد فرمانے والے

15

جو دنیا میں ہیں منکر استعانتوہ ہوں گے قیامت میں پچھتانے والے

ادب دل سے لازم ہے اہل محفلحبیب خدا ہیں یہاں آنے والے

16

جلیں اور توصیفِ سرکار سن کرجہنم کی آتش میں جل جانے والے

سنا تا ہے قرآن مُوْ تُوْ ا کا مژدہجلیں غیظ میں اپنے جل جانے والے

17

بنے گا تو بےشک جہنم کا کندہارے نائب حق سےپھر جانے والے

جو کہتے ہیں ان کو نہ تھا علم بالکلوہ بے شبہہ دوزخ میں ہیں جانےوالے

18

دعا ہے کہ احباب میں ہو یہ چرچاجمیل اب مدینے کو ہیں جانے والے

وہیں پر رہوں اور وہیں جان نکلےمدینے کے ہوں لوگ دفنانے والے

19

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں