Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

شرمِ عصیاں سے اٹھتی نہیں ہے جبیں

۞
1

شرم عصیاں سے اٹھتی نہیں ہے جبیں اپنے دامن میں مجھ کو چھپا لیجئے

ہنس رہا ہے زمانہ مرے حال پر آج مجھ کو گلے سے لگا لیجئے

2

پاشکستہ ہوں منزل مری دور ہے کیا کوئی اور بھی مجھ سا مجبور ہے

گر پڑا ہوں سر راہ لینا خبر آسرا دے کے مجھ کو اٹھا لیجئے

3

ایسا حُسن تصور مجھے بخشش دو سامنے بس تمہاری ہی تصویر ہو

جو مجھے دیکھ لے وہ درد دیں پڑھے مجھ کو سرکار ایسا بنا لیجئے

4

میں کہاں اور کہاں وہ دیار کرم باد شاہ عجم تاجدار ِ حرم

میں یہ سمجھوں گا سب کچھ مجھے مل گیا خاک ہوں میں زمیں سے اٹھا لیجئے

6

دردِ الفت سدا رنگ لاتا رہے سوز بڑھتا رہے کیف آتا رہے

زندگانی کی معراج ہو جائے گی آستانے پہ اپنے ملا لیجئے

7

یہ تو مانا کہ خاؔلد برا ہے مگر آپ کا ہے خدارا کرم کی نظر

واسط اپنی زلف ِ خطا پوش کا مجھ کو رسوائیوں سے بچا لیجئے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں