Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ذوقِ دیدار اسے کیوں نہ ہمارے ڈھونڈے

۞
1

ذوق ِ دیدار اسے کیوں نہ ہمارے ڈھونڈے

جس کے جلووں کا ہراک آنکھ سہارا ڈھونڈے

2

وہ گلستاں تو مدینہ ہے محبت کی قسم

جس کو رعنائیاں جنت کا نظارا ڈھونڈے

3

میرے محبوبِ نظر کی جو زیارت کرے

حُسن ِ یوسف کو زلیخا نہ دوبارا ڈھونڈے

4

کیا عجب بندہ نوازی ہے کہ خود منگتے کو

ہوکے بیتاب کرم خود ہی تمہارا ڈھونڈنے

6

ہے مسلماں جو مصیبت میں انہیں یاد کرے

ہے وہ کافر جو کوئی اور سہارا ڈھونڈے

7

چاند کو توڑ کے پھر جوڑ دیا ہے جس نے

دل شکستہ بھی نہ کیوں ایسا اشارا ڈھونڈے

8

اس کو محتاج جو کہتا ہے بڑا اندھا ہے

جو فقیر آپ کے قدموں کا اتارا ڈھونڈے

9

حشر میں ہوگی ضرور اس کی شفاعت خاؔلد

جو سہارے کےلئے حق کا دلارا ڈھونڈے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں