Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عقل محدود ہے عشق ہے بے کراں

۞
1

عقل محدود ہے عشق ہے بے کراں یہ مکاں اور ہے لامکاں اور ہے

راہ میں ان کی سدرہ ہے گردِ سفر وہ جہاں تک گئے وہ جہاں اور ہے

2

آج مہکی ہوئی ہے فضائے جہاں آج بزمِ جہاں کا سماں اور ہے

رونق افروز ہیں خود حبیب ِ خدا آج سامان ِ تسکین ِ جاں اور ہے

3

اور کیا چیز یہ ذوقِ عرفان ہے صرف طرز ِ نظر ہی کا فیضان ہے

عقل والوں نے کچھ اور سمجھا تمھیں عشق والوں کا لیکن گماں اور ہے

4

بخششِ حق کے آثار ہیں اس جگہ میرا ایماں ہے سرکار ہیں اس جگہ

جس جگہ ذکر ِ سرور کے انوار ہیں وہ فضا اور ہے وہ سماں اور ہے

6

کیوں حجابوں میں الجھی ہوئی ہے نظر ایسا طرزِ نظر تو نہیں معتبر

حُسن شمس و قمر میں یہ تابش کہاں کوئی در پر وہ جلوہ نشاں اور ہے

7

اک بیاں وہ ہے جس میں حضوری نہیں اک بیاں ایسا ہےجس میں دوری نہیں

جس کو سن کر مدینہ ہی بن جائے دل اہل کا وہ حُسن بیاں اور ہے

8

خاکِ پایہ بھی رومی جامی کی ہے اک سند یہ بھی ان کی ٖغلامی کی ہے

پھر بھی کہتے ہیں خاؔلدکے بارے میں سب نعت میں اس کا رنگ ِ بیاں اور ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں