Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جو ہر شے کی حقیقت ہے

۞
1

جو ہر شے کی حقیقت ہے جو پنہاں ہے حقیقت میںاُسی کے حسن کا جلوہ ہے اُس شمعِ رسالتﷺ میں

مِرے دل میں محبّت ہے مِرا دل ہے عبادت میںتصور میں مدینہ ہے میں ہوں ہر وقت جنّت میں

2

نبی ﷺ کے اک اشارے سے قمر کیوں کر نہ ہو ٹکڑےکہ فطرت کار فرما ہے حجاباتِ نبوّت میں

میں کہہ دوں گا قیامت میں، کہ روزِ امتحاں ہے وہمِرا ایماں محبّت ہے مجھے جانچو محبت میں

3

تِرا دل تو ہے جنّت میں، مِرے دل میں ہے وہ جنّتیہی تو فرق ہے زاہد، عبادت میں محبّت میں

وہ مسلم جس کو تو نے خاص رحمت سے نوازا تھاوہ اب بے حد پریشاں ہے وہی ہے اب مصیبت میں

4

پیمبرﷺ کی حقیقت کو کوئی تحسینؔ کیا سمجھےجو مقطع ہے تخیل کا وہ مطلع ہے نبوّت میں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں