Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

دو عالم کے آقا سلامُ علیکم

۞
1

دو عالم کے آقا سَلامٌ علیکم

نوید ِ مَسیحا سَلامٌ علیکم

2

ترے نور سے ہے ہر اک حُسن پیدا

ترے حُسن پر خود خدا بھی ہے شیدا

3

تری ذاتِ اقدس میں کونین ہیں گم

دو عالم کے آقا سَلامٌ علیکم

4

تری نکہت زُلف کا جنت

نگاہیں کرم ہیں ادائیں سخاوت

6

گِرے تو تمہارے کرم نے سنبھالا

تمہاری عطا نے دو عالم کو پالا

7

خدائی کا مطلوب و مقصود ہو تم

دو عالم کے آقا سَلا مٌ علیکم

8

ترا آستاں آرزو ؤں کا حاصل

تِری ذات امنِ دو عالم کی منزل

9

ہے تیرے سفینے کا خادمِ تلا طُم

دو عالم کے آقا سَلامٌ علیکم

10

خدا کی مشیّت ترا ہر اشارا

زِیارت ہے تیری خدا کا نِظارا

11

کلامِ خدا تیرا حُسنِ تکلّم

دو عالم کے آقا سَلامٌ علیکم

12

تِرے نورِ اوّل کی جلوہ نمائی

صفاتِ خدا اور ساری خدائی

13

دو عالم پہ ثابت ہے تیرا تقدم

دو عالم کے آقا سَلامٌ علیکم

14

تمیں تو ہو خاؔلد کا دین اور ایماں

تمہیں تو ہو اللہ کا خاص احساں

15

تمہیں روحِ نغمات کیف تر نُم

دو عالم کے آقا سلامٌ علیکم

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں