Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جس سے دونوں جہاں جگمگانے لگے گود میں آمنہ کے وہ نور آگیا

۞
1

جس سے دونوں جہاں جگمگانے لگے گود میں آمنہ کی وہ نور آگیا

عاصیو آج تقدیر بھی جاگ اٹھی آج محبوب ِ رب غفور آگیا

2

مل گیا جذبۂ بے کراں مل گیا سجدۂ شوق کو آستاں مل گیا

رقص کرنے لگی جھوم کر زندگی عشق کو بندگی کا شعور آگیا

3

بھردیئے اپنی قدرت کے رنگ اس میں سب ان کی تصویر کھینچی مصور نے جب

جس نے دیکھا انہیں دیکھتا رہ گیا جامِ نظارہ پی کر سرور آگیا

4

آگیا انقلاب اک جہاں میں عجب ٹوٹ کر رہ گیا ہر غرورِنسب

بن گیا ایک حبشی بھی رشک ِ عرب سارے بے نور چہروں پہ نور آگیا

6

سر پہ تاجِ شفاعت سجائے ہوئے درد امت کا دل میں چھپائے ہوئے

عاصیو آؤ بڑھ کر قدم چوم لو دیکھو سلطانِ یوم ِ نشور آگیا

7

ڈھونڈتا ہی رہے گا زمانہ مجھے غم بنائے گا کیسے نشانہ مجھے

ان کے دامن کا جب سے سہارا ملا حادثوں کی حدود سے میں دور آگیا

8

آپ تو آپ ہیں آپ کا نام بھی وجہِ توقیر و عزت سے اکرام بھی

درد میں جب زباں پر فروزاں ہوا چین دل کو ہمارے ضرور آگیا

9

بھیک حسب ِ کرم ہی عطا کیجئے میرے دامن کی تنگی کو مت دیکھئے

والئ بے کساں لاج رکھ لیجئے در پہ خاؔلد تمہارے حضور آگیا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں