Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عشقِ حضرت نہیں تو کچھ بھی نہیں

۞
1

ادب سے نام ِ محمد کو چوم لیتا ہوں

غموں کے نقش مٹا کر میں جھوم لیتا ہوں

2

خیال سرور عالم میں کھو کے اے خاؔلد

تمام عرصۂ ہستی میں گھوم لیتا ہوں

3

عِشق حضرت نہیں تو کچھ بھی نہیں

گریہ دولت نہیں تو کچھ بھی نہیں

4

ان کی چوکھٹ پہ سر ہو دَم نکلے

ایسی قسمت نہیں تو کچھ بھی نہیں

6

لاکھ عَابد ہو، لاکھ زاہد ہو

اُن سے نسبت نہیں تو کچھ بھی نہیں

7

دین و دنیا کا ہے یہ سرمایہ

دَردِ اُلفت نہیں تو کچھ بھی نہیں

8

نزع کے وقت رُو برو خاؔلد

اُن کی صورت نہیں تو کچھ بھی نہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں