Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہر عیاں میں ہیں نہاں سیّدِ مکّی مدنی

۞
1

ہر عیاں میں ہیں نہاںسیّدِ مکی مدنی

ہر نہاں سے ہیں عیاں سیّد مکی مدنی

2

رونق ِ کون و مکاں سیّد مکی مدنی

بے نشاں کا ہیں نشاں سیّد مکی مدنی

3

مہر و ماہ بن کے چمکتے ہیں فلک پر اب تک

پائے اقدس ک نشاں سیّد مکی مدنی

4

تیرا دربار سلامت تو سَلامت ہم بھی

ہے یہی جائے اماں سیّد مکی مدنی

6

نور جاں نام ہے تیرا، تو تِرا ذکرِ جمیل

وجہ تسکین ِ جہاں سیّد مکی مدنی

7

گھیر رکھا ہے مجھے ہجر کی تاریکی نے

اِک جھلک نورِ فشاں سیّد ِ مکی مدنی

8

دیکھنے والوں نے دیکھا ہے تری صورت میں

جلوۂ ذات عیاں سیّد ِ مکی مدنی

9

روز ِ محشر کا نہ کر خوف ذرا بھی خاؔلد

ہیں نگہبان وہاں سیّد ِ مکی مدنی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں