Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

عشقِ خیرالانام رکھتے ہیں

۞
1

عِشق خیر الانام رکھتے ہیں

ایک کیف ِ دوام رکھتے ہیں

2

دِردِ لَب ان کا نام رکھتے ہیں

خود پہ دوزخ حرام رکھتے ہیں

3

کتنا محفوظ ہے سکوں اس کا

وہ جسے شاد کام رکھتے ہیں

4

اُن کے مستوں کا کیف کیا کہنا

مے کدہ ساز جام رکھتے ہیں

6

اسی گلی کے گدائے خاک نشیں

اِک نمایاں مقام رکھتے ہیں

7

ذِکرِ سرور کے فیض سے باقی

ہم بھی عالم میں نام رکھتے ہیں

8

جگمگاتے ہیں عاشقان ِ رسول

دل میں ماہِ تمام رکھتے ہیں

9

جو نبی کے غُلام ہیں خاؔلد

سارا عالم غُلام رکھتے ہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں