Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جذبہء عشقِ سرکار کام آگیا

۞
1

نبی کے نام پہ سوجاں سے جو قربان ہوتے ہیںخدا شاہد وہی تو صاحب ِ ایمان ہوتے ہیںجو ان کے ذِکر کی محفل سجاتے ہیں محبت سےرسول اللہ ان کے گھر میں خود مہمان ہوتے ہیں

جذبہءِ عشقِ سرکار کام آگیا ان کا احسان ہے حاضری ہوگئی

2

بے طلب دامن ِ آرزو بھر گیا پوری ہر ایک اپنی خوشی ہوگئی

ہجر کی ظلمتوں میں سحر ہوگئی دور آفاق سے تیرگی ہوگئی

3

سبز گنبد پہ قرباں نظر جب ہوئی ہر حجاب اٹھ گیا روشنی ہوگئی

کیا بتاؤں میں آقا کے لطف وکرم کیا بیاں ہو کرم کا خدا کی قسم

4

ان کی رحمت نے اتنا نوازا مجھے ہر طلب سے طبیعت غنی ہوگئی

ان کے در سے شفاعت کی پائی سند میری ہستی کا حاصل ہیں وہ ساعتیں

6

ان کے قدموں میں جب میں نے سر رکھ دیا میری ہستی کی معراج بھی ہوگئی

شرمِ عصیاں لئے ان کے در پر گئے زخم تھے دل کے وہ سب بھر گئے

7

جھوم کر ابر رحمت برسنے لگا دور سب روح کی تشنگی ہوگئی

مل گئی دل کو تابندگی سر مدی کیف میں کھوگئی زندگی

8

ان کے در سے نظر جب سے ہٹتی نہیں بندگی بھی مری بندگی ہوگئی

جان شان ِ کریمی پہ قربان ہےہم فقیروں کا خاؔلد یہ ایمان ہے

9

بے نیاز ِ دو عالم اسے کردیا جس کی جانب نظر آپ کی ہوگئی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں