Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

غمِ دنیا سے فارغ زندگی محسوس ہوتی ہے

۞
1

نور افشاں ہے مرا دیدۂ تر تو دیکھوظُلمتُوں میں بھی نمایاں ہے سحر تو دیکھوان کی الفت ہے تو سب کچھ ہے مرے دامن میںکتنا پیارا ہے مرا زاد ِ سفر تو دیکھو

غم ِ دنیا سے فارغ زندگی محسوس ہوتی ہے

2

محمد کی یہ بندہ پروری محسوس ہوتی ہے

مرے سرکار کی نسبت کا یہ فیضان تو دیکھو

3

مری مستی مجھے اب سر مدی محسوس ہوتی ہے

غم ِ عشق نبی کی بہاروں کو خدا رکھے

4

مجھے جنت بداماں زندگی محسوس ہوتی ہے

جمالِ گنبدِ خضریٰ سے جب بھی لو لگاتا ہوں

6

تو پھر سرکار سے وابستگی محسوس ہوتی ہے

درود ان پر سلام ان پر وہ جب بھی یاد آتے ہیں

7

یہ ہستی کیف میں ڈوبی ہوئی محسوس ہوتی ہے

چھپا لیتے ہیں سرکار ِ مدینہ اپنے دامن میں

8

خطاؤں پر اگر شرمندگی محسوس ہوتی ہے

جو موجِ زندگی منسوب ہے سرکار کے در سے

9

مجھے تو بندگی ہی بندگی محسوس ہوتی ہے

بھلا کیا کم ہے یہ اکرام یادِ سرور دیں کا

10

مدینے میں مسلسل حاضری محسوس ہوتی ہے

جنہیں دنیا نے ٹھکرایا وہ پلتے ہیں مدینے میں

11

یہ ایسی بات ہے جو واقعی محسوس ہوتی ہے

کہاں تاخیر ہوتی ہے کرم میں ان کی جانب سے

12

مرے سوزِ محبت میں کمی محسوس ہوتی ہے

نبی کا نام بھی کیا نام ہے صلّ ِ علیٰ خاؔلد

13

دو عالم میں اسی کی روشنی محسوس ہوتی ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں