Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

امنگیں جوش پر آئیں ارادے گدگداتے ہیں

۞
1

امنگیں جوش پر آئیں ارادے گدگداتے ہیںجمیلِ قادری شاید حبیب حق بلاتے ہیں

جگا دیتے ہیں قسمت چاہتے ہیں جس کی دم بھرمیںوہ جس کو چاہتے ہیں اپنے روضے پر بلاتے ہیں

2

انہیں مل جاتا ہے گویا وہ سایہ عرش اعظم کاتری دیوار کے سایہ میں جو بستر جماتے ہیں

مقدر اس کو کہتے ہیں فرشتے عرش سے آکرغبار رفرش طیبہ اپنی آنکھوں میں لگاتے ہیں

3

خدا جانے کہ طیبہ کو ہمارا کب سفر ہوگامدینے کو ہزاروں قافلے ہر سال جاتے ہیں

شہ طیبہ یہ قوت ہے ترے در کے گداؤں میںوہ جس کو چاہتے ہیں شاہ دم بھر میں بناتے ہیں

4

مدینے کی طلب میں جونہیں لیتے ہیں جنت کوانہیں تشریف لاکر حضرت رضواں سناتے ہیں

تصدق جان عالم اس کریمی و رحیمی کےگنہ کرتے ہیں ہم وہ اپنی رحمت سے چھپاتے ہیں

6

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں