سیّدی غوث اعظم، سلامٌ علیکمیرے آقائے اکرم، سلامٌ علیک
نام ہے عبد قادر، لقب محئ دینحق کے ہیں سرّاعظم، سلامٌ علیک
گردنیں اولیاء کی ہیں تیرا قدماے ولئ معظم، سلامٌ علیک
آپ کے پاک دامن سے جو بندھاآخرت سے ہے بے غم، سلامٌ علیک
آپ کو جس نے اپنا وسیلہ کیاآپ ہیں اُس کے ہم دم، سلامٌ علیک
اپنی قدرت سے بگڑی بنا دیجئےاے محئ مکرم، سلامٌ علیک
آپ ہی درد کا میرے درمان ہیںرکھئے زخموں پہ مرہم، سلامٌ علیک
ہم بھلے ہیں بُرے ہیں تمہارے ہی ہیںکس کے در جائیں اب ہم، سلامٌ علیک
ہم غلاموں کی اب لاج رکھ لیجئےآج دنیا ہے برہم، سلامٌ علیک
شئً لِلّٰہ یاعبدِ قادر مدد!ہے مِرا وردِ پیہم، سلامٌ علیک
ہم پہ ہر سمت سے ہے ہجومِ الَمالمدد غوثِ اعظم، سلامٌ علیک
اپنے بُرہانؔ کو یا غوث کر دیجئےمستقل اور محکم، سلامٌ علیک