Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اے دینِ حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم

۞
1

اے دینِ حق کے رہبر تم پر سلام ہر دممیرے شفیعِ محشر تم پر سلام ہر دم

اِس بے کس و حزیں پر جو کچھ گزر رہی ہےظاہر ہے سب وہ تم پر ، تم پر سلام ہر دم

2

دُنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامتپیارے پڑھوں نہ کیوں کر تم پر سلام ہر دم

دِل تفتگانِ فرقت پیاسے ہیں مدتوں سےہم کو بھی جامِ کوثر تم پر سلام ہر دم

3

بندہ تمہارے دَر کا آفت میں مبتلا ہےرحم اے حبیبِ دَاور تم پر سلام ہر دم

بے وارثوں کے وارث بے والیوں کے والیتسکینِ جانِ مضطر تم پر سلام ہر دم

4

للہ اب ہماری فریاد کو پہنچئےبے حد ہے حال اَبتر تم پر سلام ہر دم

جلادِ نفسِ بد سے دیجے مجھے رِہائیاب ہے گلے پہ خنجر تم پر سلام ہر دم

6

غم کی گھٹائیں گھر کر آئی ہیں ہر طرف سےاے مہر ذرّہ پرور تم پر سلام ہر دم

بُلوا کے اپنے دَر پر اب مجھ کو دیجے عزتپھرتا ہوں خوار دَر دَر تم پر سلام ہر دم

7

محتاج سے تمہارے سب کرتے ہیں کنارابس اک تمھیں ہو یاور تم پر سلام ہر دم

بہرِ خدا بچاؤ اِن خار ہاے غم سےاک دل ہے لاکھ نشتر تم پر سلام ہر دم

8

کوئی نہیں ہمارا ہم کس کے دَر پہ جائیںاے بے کسوں کے یاور تم پر سلام ہر دم

کیا خوف مجھ کو پیارے نارِ جحیم سے ہوتم ہو شفیعِ محشر تم پر سلام ہر دم

9

اپنے گداے دَر کی لیجے خبر خداراکیجے کرم حسنؔ پر تم پر سلام ہر دم

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں