Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ

۞
1

اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ

قلب کو اس کی رویت کی ہے آرزوجس کا جلوہ ہے عالم میں ہر چار سوبلکہ خدنفس میں ہے وہ سُبْحَانَہٗعرش پر ہے مگر عرش کو جستجو

2

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

عرش و فرش و زمان و جہت اے خداجس طرف دیکھتا ہوں ہے جلوہ تراذرے ذرے کی آنکھوں میں تو ہی ضیاقطرے قطرے کی تو ہی تو ہے آبرو

3

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

تو کسی جا نہیں اور ہر جا ہے توتو منزہ مکاں سے مبرا ز سوعلم و قدرت سے ہر جا ہے تو کو بکوتیرے جلوے ہیں ہر ہر جگہ اے عفو

4

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

سارے عالم کو ہے تیری ہی جستجوجن و انس و ملک کو تری آرزویاد میں تیری ہر ایک ہے سو بسوبن میں وحشی لگاتے ہیں ضربات ہو

6

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

طائران جناں میں تری گفتگوںگیت تیرے ہی گاتے ہیں وہ خوش گلوکوئی کہتا ہے حق کوئی کہتا ہے ہواور سب کہتے ہیں لَا شَرِیْکَ لَہٗ

7

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

بلبل خوش نوا طوطی خوش گلوزمزمہ خواں ہیں گاتے ہیں نغمات ہوقمری خوش لقا بولی حق سرہٗفاختہ خوش ادا نے کہا دوست تو

8

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

صبح دم کر کے شبنم سے غسل و وضوشاہدان چمن بستہ صف روبروورد کرتے ہیں تسبیح سُبْحَانَہُھو ولا غَیْرُہٗ ھو ولا غَیْرُہٗ

9

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

ہر نہال چمن ذکر سے ہے نہالذکر حق یہ اسے کرتا ہے مالا مالذکر سے چوک کر ہوتا ہے وہ نڈھالذکر ہی تیرا ہے اس کی وجہ نمو

10

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

وہ بھی تسبیح سے رکھتا ہے اشتغالجو نہیں رکھتا منہ اور لسان ِ مقالپھر بھی گویائے تسبیح ہے اس کا حالاس کی حالی زباں کہتی ہے تو ہی تو

11

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

جو ہے غافل ترے ذکر سے ذوالجلالاس کی غفلت ہے اس پر وہاں و نکَالقعر غفلت سے ہم کو خدایا نکالہم ہوں ذاکر ترے اور مذکور تو

12

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

ہے زباں جہاں حمد باری میں لالدم کوئی حمد کا مارے کس کی مجالتا با مکان ہم رکھتے ہیں قیل و قالاس کو مقبول فرما لے رحمت سے تو

13

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

بھردے الفت کی مے سے ہمارا سبودل میں آنکھوں میں تو اور لب پر ہو توکیف میں وجد کرتے پھریں کو بکوورد گایا کریں پے بہ پے سو بسو

14

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

عفو فرما خطائین مری اے عفوشوق و توفیق نیکی کا دے مجھ کو توجاری دل کر کہ ہر دم رہے ذکر ہوعادت بد بدل اور کر نیک خو

15

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

بد ہوں مولیٰ مرے مجھ کو کر دے نکورخت اعمال ہے چاک فرما رفوتیری رحمت کی امید ہے اے عفوکہ ہے ارشاد قرآن لَاتَقْنَطُوْا

16

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

داخل خلد ہم کو جو فرمائے توہم ہوں اور حور و غلماں لب آب جواور جام طہور اور مینا سبودیکھیں اعدا تو رہ جائیں پی کر لہو

17

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

ٹھنڈی ٹھنڈی نسیمیں چلیں میرے ربفتنوں کی دھول سے پاک ہو دے عربایسا برسا بہادے جو خا شاک سبتیری رحمت کے بادل گھریں چار سو

18

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

رحم فرما خدایا حرم پاک ہوتو نے تقدیس بخشی ہے جس خاک کودفع فرما وہاں پر ہے بے باک جواور گرا بجلیاں قہر کی بر عدو

19

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

نور کی تیرے ہے اک جھلک خوبرودیکھے نورؔی تو کیوں کر نہ یاد آئے توان کا سرور ہے مظہر ترا ہو بہومَنْ رَاٰنِیْ رَأَ الْحَقْ ہے حق موبمو

20

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

خواب نورؔی میں آئیں جو نور خدابقعۂ نور ہو اپنا ظلمت کداجگمگا اٹھے دل چہرہ ہو پر ضیانوریوں کی طرح شغل ہو ذکر ہو

21

اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ،اللّٰہ ھُوْ

سامانِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں