Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

شہنشاہ زمانہ بابزاراں کروفر آئے

۞
1

شہنشاہ زمانہ بابزاراں کروفر آئےکیا عالم پہ قبضہ ملک میں سب خشک و تر آئے

الہٰی میرے مرنے کی مدینے سے خبر آئےفداہوجاؤں روضے پہ نہ واپس میرا سرآئے

2

وہ تنگ و تار گوشہ قصر جنت ہی نظر آئےجو میری قبر میں ماہ مدینہ جلوہ گر آئے

مجھےعمر ابد حاصل ہو اور دنیا میں جنت ہووہ جانِ خضر و عیسیٰ نعش پر میری اگر آئے

3

چمک جائے مقدر یاوری پر میری قسمت ہوجو ان کی رہ گذر میں یہ مرانا چیز سر آئے

فرشتہ سے قضا کے راہ طیبہ میں یہ کہہ دوں گاذرا ٹھہرو ذرا ٹھہرو مرے آقا کا در آئے

4

لحد میں دیکھ کر تم کو یہ کہدوں گا فرشتوں سےمیں جن کا نام لیوا ہوں یہ وہ جان قمر آئے

منور دل کلیجہ شاد آبادی میسر ہوجو ان کی رہ گذر میں میری آنکھوں کا ٹھنڈ آئے

6

میں بیہوشی کے عالم میں گریباں چاک کر ڈالوںوہ پیارا سبز گنبد دور سے جس دم نظر آئے

لکھا ہے خامۂ قدرت نے اُن کے سبز گنبد پرجسے جو کچھ ضرورت ہو یہاں سے لے ادھر آئے

7

سگانِ در تمہارے گر بنالیں مجھ کو سگ اپناتمنا میری پوری ہو مرا مقصود بر آئے

تمہارا نام نامی نقش ہے دل کے نگینے پرمجھے دوزخ سے پھر کس بات کاخوف و خطر آئے

8

جو ہو خورشید محشر لاکھ روشن منفعل ہوگاقیامت میں لیے جس وقت ہم داغِ جگر آئے

تمہارے نام سے روشن ہوئیں کونین کی آنکھیںتمہیں نور نظر آئے تمہیں نور بصر آئے

9

نہ دیکھا مثل تیرا کوئی صورت میں نہ سیرت میںہزاروں انبیاء آئے کروروں ہی بشر آئے

خدا وند جہاں نے جب کیا رائج حکومت کونیابت کے لیے محبوب حق خیر البشر آئے

10

تمہارے نام سے روشن ہیں اِکّےبزم و حدت کےتمہارے آستاں پر بھیک لینے تا جور آئے

پڑھا خطبہ انہیں کے نام کا حورو ملائک نےجو وہ محبوب خالق بن کے دولھا عرش پر آئے

11

مدینے کی زیارت سے نہ کر انکار اے جاہلتجھے حاصل نہ ہوگا چکھ جو مکے عمر بھر آئے

وہابی قادیانی نیچری سب رہ گئے تکتےغلامانِ شہ دیں پل سے اک پل میں اتر آئے

12

جمیل قادری رضوی کو جب دیکھیں گے محشر میںکہیں گے حشر والے واصف خیر البشر آئے

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں