Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا

۞
1

واہ کیا مرتبہ ہوا تیراتو خدا کا خدا ہوا تیرا

تاج والے ہوں اِس میں یا محتاجسب نے پایا دیا ہوا تیرا

2

ہاتھ خالی کوئی پھرا نہ پھرےہے خزانہ بھرا ہوا تیرا

آج سنتے ہیں سننے والے کلدیکھ لیں گے کہا ہوا تیرا

3

اِسے تو جانے یا خدا جانےپیش حق رُتبہ کیا ہوا تیرا

گھرہیں سب بند دَرہیں سب تیغایک دَر ہے کھلا ہوا تیرا

4

کام توہین سے ہے نجدی کوتو ہوا یا خدا ہوا تیرا

تاجداروں کا تاجدار بنابن گیا جو گدا ہوا تیرا

6

حوصلے کیوں گھٹیں غریبوں کےہے اِرادہ بڑھا ہوا تیرا

ذات بھی تیری انتخاب ہوئینام بھی مصطفیٰ ہوا تیرا

7

جسے تو نے دیا خدا نے دیادَین رب کا دیا ہوا تیرا

ایک عالم خدا کا طالب ہےاور طالب خدا ہوا تیرا

8

بزمِ اِمکاں ترے نصیب کھلےکہ وہ دُولھا بنا ہوا تیرا

میری طاعت سے میرے جرم فزوںلطف سب سے بڑھا ہوا تیرا

9

خوفِ وزنِ عمل کسے ہو کہ ہےدل مدد پر تُلا ہوا تیرا

کام بگڑے ہوئے بنا دیناکام کس کا ہوا ہوا تیرا

10

ہر اَدا دل نشیں بنی تیریہر سخن جاں فزا ہوا تیرا

آشکارا کمالِ شانِ حضورپھر بھی جلوہ چھپا ہوا تیرا

11

پَردہ دَارِ اَدا ہزار حجابپھر بھی پردہ اُٹھا ہوا تیرا

بزمِ دنیا میں بزمِ محشر میںنام کس کا ہوا ہوا تیرا

12

مَنْ رّاٰنِیْ فَقَدْ رَا اَلْحَقَّحُسن یہ حق نما ہوا تیرا

بارِ عصیاں سروں سے پھینکے گاپیش حق سر جھکا ہوا تیرا

13

یمِ جودِ حضور پیاسا ہوںیم گھٹا سے بڑھا ہوا تیرا

وصلِ وحدت پھر اُس پہ یہ خلوتتجھ سے سایہ جدا ہوا تیرا

14

صنعِ خالق کے جتنے خاکے ہیںرنگ سب میں بھرا ہوا تیرا

ارضِ طیبہ قُدومِ والا سےذرّہ ذرّہ سما ہوا تیرا

15

اے جناں میرے گل کے صدقے میںتختہ تختہ بسا ہوا تیرا

اے فلک مہر حق کے باڑے سےکاسہ کاسہ بھرا ہوا تیرا

16

اے چمن بھیک ہے تبسم کیغنچہ غنچہ کھِلا ہوا تیرا

ایسی شوکت کے تاجدار کہاںتخت تختِ خدا ہوا تیرا

17

اِس جلالت کے شہر یار کہاںمِلک مُلکِ خدا ہوا تیرا

اِس وجاہت کے بادشاہ کہاںحکم حکمِ خدا ہوا تیرا

18

خلق کہتی ہے لامکاں جس کوشہ نشیں ہے سجا ہوا تیرا

زیست وہ ہے کہ حُسنِ یار رہےدل میں عالم بسا ہوا تیرا

19

موت وہ ہے کہ ذکرِ دوست رہےلب پہ نقشہ جما ہوا تیرا

ہوں زمیں والے یا فلک والےسب کو صدقہ عطا ہوا تیرا

20

ہر گھڑی گھر سے بھیک کی تقسیمرات دن دَر کھلا ہوا تیرا

نہ کوئی دو سَرا میں تجھ سا ہےنہ کوئی دُوسرا ہوا تیرا

21

سوکھے گھاٹوں مرا اُتار ہو کیوںکہ ہے دریا چڑھا ہوا تیرا

سوکھے دھانوں کی بھی خبر لے لےکہ ہے بادل گھرا ہوا تیرا

22

مجھ سے کیا لے سکے عدو ایماںاور وہ بھی دیا ہوا تیرا

لے خبر ہم تباہ کاروں کیقافلہ ہے لٹا ہوا تیرا

23

مجھے وہ درد دے خدا کہ رہےہاتھ دل پہ دَھرا ہوا تیرا

تیرے سر کو ترا خدا جانےتاجِ سر نقشِ پا ہوا تیرا

24

بگڑی باتوں کی فکر کر نہ حسنؔکام سب ہے بنا ہوا تیرا

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں