Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی

۞
1

عالی عالی

آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالیآپﷺ کی مدحت گوشہ گوشہ پتّہ پتّہ ڈالی ڈالیآپﷺ سے پہلے تھا جو اندھیرا ہر سُو عالم نفرت جیساآپﷺ کا روشن چہرہ چمکا بھاگی بدلی کالی کالیآپﷺ جو آئے عزّت آئی بخشش آئی غیرت آئینور بھی آیا رحمت آئی دل تھے پہلے خالی خالیسارے گلشن آپﷺ سے مہکے سارے عالم آپﷺ سے چمکےمظلوموں نے آپﷺ سے پایا آپﷺ سبھی کے وَالی وَالیایک نبی کا گنبد ہی ہے جس سے سَبْ پُرْ نور ہوا ہےاس گنبد کے سائے میں ہے ہر ہر گنبد جالی جالیباغ کے ہر غنچے میں کلی میں حسنِ نبیﷺ کے جلوے ہیںوصفْ نبیﷺ میں گُم ہے گلشن پودا پودا بالی بالیغور سے حافؔظ تو بھی سُن لے گونج جہاں میں کس کی ہےذکر خدا ہے ذکر نبیﷺ ہے پتّی پتّی ڈالی ڈالی(۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹؁ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸؁ء نزیل موریشس

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں