Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اسیروں کے مشکل کشا غوث اعظم

۞
1

اسیروں کے مشکل کشا غوث اعظمفقیروں کے حاجت رَوا غوث اعظم

گھرا ہے بَلاؤں میں بندہ تمہارامدد کے لیے آؤ یا غوث اعظم

2

ترے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہےترے ہاتھ ہے لاج یا غوث اعظم

مریدوں کو خطرہ نہیں بحرِ غم سےکہ بیڑے کے ہیں ناخدا غوث اعظم

3

تمھیں دُکھ سنو اپنے آفت زدوں کاتمھیں درد کی دو دوا غوث اعظم

بھنور میں پھنسا ہے ہمارا سفینہبچا غوث اعظم بچا غوث اعظم

4

جو دکھ بھر رہا ہوں جو غم سہ رہا ہوںکہوں کس سے تیرے سوا غوث اعظم

زمانے کے دُکھ درد کی رنج و غم کیترے ہاتھ میں ہے دوا غوث اعظم

6

جسے خلق کہتی ہے پیارا خدا کااُسی کا ہے تو لاڈلا غوث اعظم

کیا غورجب گیارھویں بارھویں میںمعمہ یہ ہم پر کھلا غوث اعظم

7

تمھیں وصلِ بے فصل ہے شاہِ دیں سےدیا حق نے یہ مرتبہ غوث اعظم

پھنسا ہے تباہی میں بیڑا ہماراسہارا لگا دو ذرا غوث اعظم

8

مشائخ جہاں آئیں بہرِ گدائیوہ ہے تیری دولت سرا غوث اعظم

مری مشکلوں کو بھی آسان کیجےکہ ہیں آپ مشکل کشا غوث اعظم

9

وہاں سرجھکاتے ہیں سب اُونچے اُونچےجہاں ہے ترا نقشِ پا غوث اعظم

قسم ہے کہ مشکل کو مشکل نہ پایاکہا ہم نے جس وقت یا غوث اعظم

10

مجھے پھیر میں نفسِ کافر نے ڈالابتا جایئے راستہ غوث اعظم

کھلا دے جو مرجھائی کلیاں دلوں کیچلا کوئی ایسی ہوا غوث اعظم

11

مجھے اپنی اُلفت میں ایسا گما دےنہ پاؤں پھر اپنا پتا غوث اعظم

بچا لے غلاموں کو مجبوریوں سےکہ تو عبدِ قادِر ہے یا غوث اعظم

12

دکھا دے ذرا مہر رُخ کی تجلیکہ چھائی ہے غم کی گھٹا غوث اعظم

گرانے لگی ہے مجھے لغزشِ َپاسنبھالو ضعیفوں کو یا غوث اعظم

13

لپٹ جائیں دامن سے اُس کے ہزاروںپکڑ لے جو دامن ترا غوث اعظم

سروں پہ جسے لیتے ہیں تاج والےتمہارا قدم ہے وہ یا غوث اعظم

14

دوائے نگاہے عطائے سخائےکہ شد دردِ ما لا دوا یا غوث اعظم

ز ہر رو و ہر راہ رویم بگرداںسوے خویش را ہم نما غوث اعظم

15

اَسیر کمند ہوا یم کریمابہ بخشائے بر حالِ ما غوث اعظم

فقیر تو چشمِ کرم از تو داردنگاہے بحالِ گدا غوث اعظم

16

گدایم مگر از گدایانِ شاہےکہ گویندش اہل صفا غوث اعظم

کمر بست بر خونِ من نفسِ قاتلاَغِثنی برائے خدا غوث اعظم

17

اَدھر میں پیا موری ڈولت ہے نیّاکہوں کا سے اپنی بپا غوث اعظم

بپت میں کٹی موری سگری عمریاکرو مو پہ اپنی دَیاَ غوث اعظم

18

بھیو دو جو بیکنٹھ بگداد توسےکہو موری نگری بھی آ غوث اعظم

کہے کس سے جا کر حسنؔ اپنے دل کیسنے کون تیرے سوا غوث اعظم

19

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں