Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں

۞
1

معروضہ ببارگاہ حضرت ذوالنورین امام المسلمین عثمان غنی خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیںجملہ مرض کی دوا درد کے درمان ہیں

دستِ شہ دوسَرا جو کہ یَدُ اللہ تھاہاتھ بنا آپ کا آپ وہ ذی شان ہیں

2

نورِ دل و عین ہیں صاحبِ نورین ہیںسب کے دل کا چین ہیں مومنوں کی جان ہیں

گلشنِ دین کی بہار مومنوں کے تاجدارعزتِ ہر ذی وقار زینتِ ایمان ہیں

3

آپ ممدوح جہاں خلقِ خدا مدح خواںکیا ہے اگر بد گماں چند بے ایمان ہیںحق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گداکیا کہوں میں تم ہو کیا عقل و دل حیران ہیں

جو ہیں امام انام جسکے ہم سب ہیں غلاممرجع ہر خاص و عام حضرتِ عثمان﷜ ہیں

4

بابِ سخا کھل گیا دیکھا جو یہ ماجراغازیانِ مصطفیٰﷺ بے سر و سامان ہیں

تم غنی سالکؔ گدا اک نظر بہرِ خداآپ جہاں کے لئے رحمتِ رحمان ہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں