معروضۂ ببارگاہ شہزادیِ کونین ام الحسنین خاتون جنت
ہے رتبہ اس لئے کونین میں عصمت کا عفت کاشرف حاصل ہے ان کو دامن زہرہ سے نسبت کا
جو جانا خلد میں ہو پائے زہرہ سے لپٹ جاؤجسے کہتے ہیں جنت مِلک ہے خاتون جنت کا
نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیںبیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعت کا
انہی کے ماہ پارے دو جہاں کے لاج والے ہیںیہ ہی ہیں مجمع بحرین سر چشمۂ ہدایت کا
رسول اللہ کی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھاکیا نظارہ جن کی آنکھوں نے تفسیرِ نبوّت کا
بتول و فاطمہ زہرہ لقب اس واسطے پایاکہ دنیا میں رہیں اور دیں پتہ جنت کی نگہت کا
نبیﷺ کی لاڈلی، بیوی ولی کی، ماں شہیدوں کییہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا
تعالی اللہ اس سعدین کے جوڑے کا کیا کہناکہ رحمت کی دلہن زہرہ علی دولہا ولایت کا
وہ عترت جو کہ امت کیلئے قرآن ثانی ہےنبیﷺ کا ہے چمن یعنی شجر اس پاک منبت کا
وہ چادر جس کا آنچل چاند سورج نے نہیں دیکھابنے گی حشر میں پردہ گنہگاران امت کا
اگر سالکؔ بھی یارب دعویِٰ جنت کرے حق ہےجو وہ زہرہ کی ہے یہ بھی تو ہے خاتونِ جنت کا