معروضہ ببارگاہِ جناب آمنہ بی بی
صدقہ تم پر ہوں دل و جان آمنہتم نے بخشا ہم کو ایمان آمنہ
جو ملا جس کو ملا تم سے ملادین و ایمان علم و عرفان آمنہ
کل جہاں کی مائیں ہوں تم پر فداتم محمدﷺ کی بنیں ماں آمنہ
ابن مریم واقعی رب کے رسولپر محمد ﷺ کی بڑی شان آمنہ
جس شکم میں مصطفیٰ ﷺ ہوں جا گزیںعرشِ اعظم سے زیشان آمنہ
تم سے ایمان و امانت اور امنتم سے فیضاں تم سے عرفاں آمنہ
آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیںبا امانت امن و ایمان آمنہ
تم سے اللہ و محمدﷺ ہیں عیاںنور و ہدیٰ تم میں پنہاں آمنہ
ہم ہیں مومن اور تم ایمان بخشچشمۂ دیں تم سے رواں آمنہ
تیری تربت کا مجاور میں بنوںپھر نکالوں دل کے ارماں آمنہ
مہبطِ قرآں نبی ہیں اور تمہو نبی کی محترم ماں آمنہ
ہے یہ سالکؔ آپ کے در کا فقیرمانگتا ہے امن و ایمان آمنہ