Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہے

۞
1

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہےگھر اِس میں نبی کا ہوا چاہتا ہے

نہ پوچھو کہ بندے تو کیا چاہتا ہےفقط اک تمہاری رضا چاہتا ہے

2

عجب کیا جو انس وملائک ہیں شیداتمہیں تو تمہارا خدا چاہتا ہے

غلاموں پہ کیوں کہ نہ تیرا کرم ہوتو دشمن کا بھی کب برا چاہتاہے

3

سبھی کی نظر ہے ترے دامنوں پرہر اک انکی ٹھنڈی ہوا چاہتا ہے

خدا کی رضا کا ہے ہر ا یک طالبخدا تیرا تیری رضا چاہتا ہے

4

نہ کیوں دونوں عالم بنیں اس کے منگتاعرب والا سب کا بھلا چاہتا

ہر اک پیش خالق از ل سے ابد تکوسیلہ اسی ذات کا چاہتا ہے

6

خدا را خبر لو کہ کوہ ِگناہاںسرِنا تواں پر گرا چاہتا ہے

عطا اس کو ہوتی ہے فی الفور صحتجو اس در سے آکر دوا چاہتا ہے

7

نہ دنیا کی خواہش نہ جنت کا طالبفقط اک تمہاری رضا چاہتا ہے

رہے و رد دنیا میں نام مبارکقیامت میں ظل لوا چاہتا ہے

8

سہارا لگانا خدائے غریباںکہ اب غرق بیڑا ہوا چاہتا ہے

خدارا بلالو کہ بندہ تمہارامدینے کی آب و ہوا چاہتا ہے

9

مدینے پہنچ کر دعا یہ کروں گاکہ بندہ یہیں پہ مرا چاہتا ہے

دم نزع للہ صورت دکھا دوکہ دنیا سے بندہ اٹھا چاہتا ہے

10

غلاموں کی قبروں کو پرنور کردوکہ بندوں کا اب دم گھٹا چاہتا ہے

نکیرین پردہ اٹھا کہ یہ کہہ دوکہ بندہ تمہیں دیکھنا چاہتا ہے

11

فرشتو! مرا حال دیکھے تو جاؤمدینے سے پردہ اٹھا چاہتا ہے

مُنادی پکارے گا روز قیامتکہ دربار رحمت کھلا چاہتا ہے

12

فترضیٰ ہے شاہد کہ روز قیامتوہی ہوگا جو مصطفیٰ چاہتا ہے

تو ہو پہلے بندہ حبیب خدا کااگر بندۂ حق بنا چاہتا ہے

13

جمیل اپنی جھولی بہت جلد پھیلاکہ طیبہ سے صدقہ ملا چاہتا ہے

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں