Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرت محمد کی

۞
1

بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرت محمد کیخدا کرتا ہے خود قرآن میں مدحت محمد کی

پسند حق ہوئی صل علیٰ صورت محمد کینہ کیوں دونوں جہاں کو دل سے ہوچاہت محمد کی

2

ہے مژوہ مومنوں کو مَنْ رَّأنِیْ قَدْرَأَلْحَقَّخدا دیکھا جیسے حاصل ہوئی رویت محمد کی

بشر جن و ملک ہرگز نہیں ممکن کہ پہچانیںخدا ہی جانتا ہے رفعت و شوکت محمد کی

3

خدا سے اپنی امت کے لیے پوچھا جو موسیٰ نےتو فرمایا کہ افضل سب سے ہے امت محمد کی

ہوئے بت سرنگوں آتشکدہ میں زلزلہ آیادلوں پر چھاگئی کفار کی ہیبت محمد کی

4

الہیٰ بندۂ ناچیز کی تجھ سے دعا یہ ہےترقی پر رہے دل میں سدا الفت محمد کی

بھکاری نعمتوں سے بھر رہے ہیں جھولیاں اپنیمساکین جہاں پر وقف ہے دولت محمد کی

6

بھرے ہیں جیب و داماں نعمتوں سے دونوں عالم کےمگر دینے سے بھر سکتی ہے کب نیت محمد کی

محبت رکھتے ہیں محبوب حق اپنے غلاموں کیخدا کو اس لیے محبوب ہے امت محمد کی

7

خدا اس واسطے قائم کرے گا بزم محشر کوکہ دیکھیں اولین و آخریں عزت محمد کی

دکھائی اپنی تیزی آفتاب حشر نے جس دمغلامان نبی پر چھاگئی رحمت محمد کی

8

گنہگارو کہاں پھرتے ہو سرگرداں ادھر آؤتمہاری جستجو میں پھرتی ہے رحمت محمد کی

جسے کہتے ہیں محشر عید ہے وہ اہلسنت کیکبھی دیکھیں گے حق کو اور کبھی صورت محمد کی

9

بنائے جائیں گے مہماں غلامان رسول اللہٹھہرنے کو ملے گی حشر میں جنت محمد کی

نہ کیوں ہو ناز قسمت پر اگر اس طرح دم نکلےزمیں پر میرا سر ہو سامنے تربت محمد کی

10

دعا ہے یہ جمیلِ قادری کی حق تعالیٰ اسےرہے کونین میں ہم پر فزوں شفقت محمد کی

غزل اک اور بھی پڑھ اے جمیلِ قادری رضویکہ برسے جھومکر حضار پر رحمت محمد کی

11

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں