کیا لکھوں میں بھلا رسول اللہآپ کا مرتبہ رسول اللہ
کوئی دکھانا تو دے زمانے میںآپ سابا عطا رسول اللہ
کھلی تفسیر ہے رفعنا کیآپ کا تذکرہ رسول اللہ
سارا عالم بنا تمہارے سببتم ہو سب کی بنا رسول اللہ
تم نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتاتم سے ہیں دوسرا رسول اللہ
نہ تو پیدا ہوا نہ ہوگا کبھیآپ سا دوسرا رسول اللہ
سب نے تجھ سے سنا کلا خداتو نے رب سے سنا رسول اللہ
وصل حق کے لیے ملا واللہخوب یہ سلسلہ رسول اللہ
میں رضا کا رضا تمہارے ہیںیوں ہوا آپ کا رسول اللہ
میں رضا پر فدا رضا تم پرتم حبیب خدا رسول اللہ
تم کو پایا خدائے برتر سےتم سے پایا خدا رسول اللہ
ماسوے اللہ حق تعالیٰ نےسب تمہیں دے دیا رسول اللہ
سگِ در حکم کے خلاف کرےپھر بھی دو تم غذا رسول اللہ
سب سلاطین دہر دیتے ہیںتیرے در پر صدا رسول اللہ
بادشاہان دہر پر بیٹھاآپ کا دبدبہ رسو ل اللہ
دیا بندوں کو تم نے بخشش کامژدۂ جاں فزا رسول اللہ
مظہر ذات حق تمہاری ذاتحق کے تم آئینہ رسول اللہ
گوہو ظاہر میں تم بشکل بشرپر ہو نورِ خدا رسول اللہ
تم مرے بادشاہ بندہ نوازمیں تمہارا گدا رسول اللہ
سارا عالم تمہارا پر تو ہےتم ہو ظل خدا رسول اللہ
سب ہدایت کے آپ کی محتاجآپ ہیں رہنما رسول اللہ
قدرت رب کا آئینہ ٹھہراتیرا ہر معجزہ رسول اللہ
انبیا دیتے ہیں خدا کے حضورآپ کا واسطہ رسول اللہ
حشر تک تم سے فیض پائیں گےانبیا اولیا رسول اللہ
ہم غلاموں پہ ہے تمہارا فضلتم پہ فضل خدا رسول اللہ
بو البشر کیا کہ سارے عالم کےتم ہو عقدہ کشا رسول اللہ
سب تمہارے حضور فریادیتم حضور خدا رسول اللہ
ہاتھ خلقت کا مانگنے کے لیےتیری جانب اٹھا رسول اللہ
پاتے شمس وقمر ہیں لیل و نہارآپ ہی سے ضیا رسول اللہ
جاں نثاروں کی سجدہ گاہ کہوںیا ترانقش پا رسول اللہ
تیرے در پر مروں تو آجائےزندگی کا مزہ یا رسول اللہ
خاک سے تیرے آستا نے کیہر مرض کی دوا رسول اللہ
ہے فرشتوں کی آنکھ کا سرمہآپ کی خاک پا رسول اللہ
کلمہ لا الہ الا اللہتم سے ظاہر ہوا رسول اللہ
حق کی توحید کا دو عالم میںتم سے ڈنکا بجا رسول اللہ
دین اسلام کلمہ توحیدسب کو تم سےملا رسول اللہ
تم سے اسلام کی ملی دولتتم سے ایماں ملا رسول اللہ
کہوں ایمان سے خدا کی قسمتم ہو ایماں مرا رسول اللہ
تم نے بانٹا دیا ہوا رب کاسب تمہیں سے ملا رسول اللہ
کیا نظر آئے دل کے اندھوں کواختیارآپ کا رسول اللہ
تم جو چاہوں کرو کہ ہو مختارتم پہ پیارا خدا رسول اللہ
تم کو رب نے کیا سمیع و بصیرحاجت عرض کیا رسول اللہ
تم ہو واقف تمام غیبوں سےتم سے کیا ہے چھپا رسول اللہ
ذرہ ذرہ نہ کیوں ہو تم پہ عیاںرب نہ تم سے چھپا رسول اللہ
کیا کروں عرض تم پہ ظاہر ہےحال سب کچھ مرا رسول اللہ
ہاں ہمارا بھی بخت چمکا دوتم ہو شمس الضحیٰ رسول اللہ
ہے تو ہی قاسم حیات و مماتدلِ مردہ جلا رسول اللہ
نور دے قلب و چشم روشن کرمیرے بدر الدجیٰ رسول اللہ
چشم رحمت کے اک اشارے سےآنکھ والا بنا رسول اللہ
جدھر اٹھے نگاہ آئے نظرتم ہو جلوہ نما رسول اللہ
ذات اقدس میں اپنی کرکے فنامرحمت ہو بقا رسول اللہ
توہی تو میرے قلب میں بس جائےایسی دیدے فنا رسول اللہ
میرے قلب و دماغ میں مولیٰاپنی خوشبو بسا رسول اللہ
ہم پہ برسا دو فضل کی بارشتم ہو ابر سخا رسو ل اللہ
کھول گیسوکہ کہ تیری امت پربرسے نوری گھٹا رسول اللہ
اپنی رحمت سے کیجیے للہسنیوں کا بھلا رسول اللہ
رہنمائی کرو کہ مل جائےآپ کا راستہ رسول اللہ
پیش رب جس سے ہوں نہ شرمندہایسی دیدو حیا رسول اللہ
بھردو کشکول میرا رحمت سےتم ہوبحر عطا رسول اللہ
المدد! المدد پریشانمفضل برحال ما رسول اللہ
بھردو جھولی کہ دیر سے ہے کھڑاآپ کا بے نوا رسول اللہ
تم کو قاسم کیا ہے رازق نےتم نے سب کچھ دیا رسول اللہ
رزق رب کا ہے تم کھلاتے ہوسارے عالم کو یا رسول اللہ
تم ہو مختار جس کو چاہو دونائب کبریا رسول اللہ
تم سوا کون ہے زمانہ میںمیرا حاجت روا رسول اللہ
بطفیل حسین کردو رہاہوں اسیربلا رسو ل اللہ
کو ن بخشائے گا بروز جزاہم کو تیر ے سوا رسول اللہ
ہے دعا تیرے نام نامی پرہوا مرا خاتمہ رسو ل اللہ
تیری چوکھٹ پہ دم نکل جائےتیرے بندے کا یا رسول اللہ
بہر تسکین ہاتھ رکھ دیجیےمیرے دل پر ذرا رسول اللہ
نزع میں اور گور میں مجھ کوپیاری صورت دکھا رسول اللہ
پیش منکر نکیر مجھ کو جوابکردو تلقین یا رسول اللہ
پار بیڑا مرا لگا دیجیےآپ ہیں ناخدا رسول اللہ
وہ ہے منکر خدائے برحق کاجو ہے منکر ترا رسول اللہ
وہ جہنم کا بن گیا کندہتجھ سے جو پھر گیا رسول اللہ
جو ترے دوستوں سے بغض رکھےاس پہ قہر خدا رسول اللہ
جو ترے دشمنوں کو سمجھے دوستاس پہ بجلی گرا رسول اللہ
جو کہ گنگوہی کی کرے تعریفاس کو اندھا اٹھا رسول اللہ
تھانوی کو جو پیشوا جانےاس کو نیچا دکھا رسول اللہ
قادیانی کو جو کہے مومنبھیج اس پر بلا رسول ا للہ
پیر نیچر کو سمجھے جو مسلمخوک اس کو بنا رسول اللہ
ان خبیثوں کو جو کہے کافراس پہ فضل خدا رسول اللہ
ان شیاطیں پہ جو کرے لعنتاس پہ رحم خدا رسول اللہ
کاندھویہ وہابیہ کے عدوچین پائیں سدا رسول اللہ
میرے احباب اہلسنت سےدور کر ہر بلا رسول اللہ
قبالۂ بخشش