Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جاکے صبا تو کوئے محمد ﷺ

۞
1

جاکے صبا تو کوئے محمد ﷺلاکے سنگھا خوشبوئے محمدﷺ

چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ دل میں بسا ہو شہر مدینہچشم لگی ہے سوئے محمدﷺ

2

حشر کا خوف ہے سب پر غالب سب ہیں رضائے حق کے طالبحق کی نظر ہے سوئے محمدﷺ

تشنہ دہان و غم ہے تمہیں کیا ابر کرم اب جھوم کے برسالو وہ کھلے گیسوئے محمد ﷺ

3

رنگ ہے ان کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد و جناں میںسب میں بسی خوشبوئے محمد ﷺ

شمس و قمر ہیں ارض و فلک میں جن و بشر میں حورو ملک میںعکس فگن ہے روئے محمد ﷺ

4

مشک و گلاب و عودو عنبر خاک میں ڈالوں سب کے اوپرپاؤں اگر خوشبوئے محمد ﷺ

ہونہ کبھی تا حشر نمایاں ایسا ہلالِ عید ہو قرباںدیکھے اگر ابرو ئے محمد ﷺ

6

ہو نہ جمیل قادری مضطر ہاتھ اٹھاکر حق سے دعا کرمجھ کو دکھا دے کوئے محمد ﷺ

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں