Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آنکھوں کا تارا نام محمد

۞
1

آنکھوں کا تارا نام محمددل کا اجالا نام محمد

اللہ اکبر رب العلا نےہر شے پہ لکھا نام محمد

2

ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکنسب سے ہے پیارا نام محمد

دولت جو چاہو دونوں جہاں کیکرلو وظیفہ نام محمد

3

شیدا نہ کیوں ہوں اُس پر مسلماںرب کو ہے پیارا نام محمد

اللہ والا دم میں بنا دےاللہ والا نام محمد

4

صل علیٰ کا سہرہ سِجا کردولھا بنا یا نام محمد

نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰسب کا ہے آقا نام محمد

6

مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پردل پر ہے کندہ نام محمد

رکھو لحد میں جس دم عزیزومجھ کو سنا نا نامِ محمد

7

پڑھتی درودیں دوڑیں گی حوریںلاشہ جو لےگا نام محمد

روز قیامت میزان و پل پردے گا سہارا نام محمد

8

پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیامیں یہ کہوں گا نام محمد

غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پرکردے اشارہ نام محمد

9

رنج و الم میں ہیں نام لیواکردے اشارہ نام محمد

بیڑا تباہی میں آگیا ہےدے دے سہارا نام محمد

10

زخمی جگرپر مجروح دل پرمرہم لگا جا نام محمد

دل میں عداوت خر کی بھر ی ہےنجدی نہ لے گا نام محمد

11

اپنے رضا کے قربان جاؤںجس نے سکھایا نامِ محمد

آنکھوں میں آکر دل میں سما کررنگت رچا جا نام محمد

12

اپنے جمیل رضوی کے دل میںآجا سما جا نام محمد

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں