Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

پردہ رخ انور سے جو اٹھا شبِ معراج

۞
1

پردہ رخ انور سے جو اٹھا شبِ معراججنت کا ہوا رنگ دوبالا شبِ معراج

حوروں نے بھی گایا ترانہ شبِ معراجخالق نے محمد کو بلایا شبِ معراج

2

گیسو کھلے گھنگھور گھٹا اٹھی کہ ہم پرباران کرم جھوم کے برسا شبِ معراج

اے رحمت عالم تری رحمت کے تصدقہر ایک نے پایا ترا صدقہ شب معراج

3

جس وقت چلی شاہِ مدینہ کی سواریسجدے میں جھکا عرش معلیٰ شبِ معراج

خور شید و قمر ارض و سما عرش و ملائککس نے نہیں پایا ترا صدقہ شبِ معراج

4

وہ جوش تھا انوار کا افلاک کے اوپرملتا نہ تھا نظارہ کو رستہ شبِ معراج

مہمان بلانے کے لیے اپنے نبی کواللہ نے جبریل کو بھیجا شبِ معراج

6

جبریل تھکے ہوگئے سرکار روانہمنہ تکتا ہوا رہ گیا سدرہ شبِ معراج

ہمراہ سواری کے تھیں افواج ملائکبن کر چلے اس شان سے دولھا شبِ معراج

7

یوں مسجد اقصیٰ میں نماز اس نے پڑھائیطالب سے ملیں پڑھ کے دوگانا شبِ معراج

ہر ایک نبی بلکہ سب افلاک کے قدسیپڑھتے تھے شہنشاہ کا خطبہ شبِ معراج

8

جانِ دوجہاں رفعت سرکار پہ قرباںکہتا تھا یہ بڑھ بڑھ کے رفعنا شبِ معراج

مدت سے جوار مان تھا وہ آج نکالاحوروں نے کیا خوب نظارہ شبِ معراج

9

آراستہ ہو خلد مؤدب ہوں فرشتےیوں ہاتف غیبی نے پکارا شبِ معراج

پیہم چلی آتی تھی دعاؤں کی صدائیںہر رات نبی کی ہو خدایا شبِ معراج

10

تھی راستہ بھر ان پہ درودوں کی نچھاورباندھا گیا تسلیم کا سہرا شبِ معراج

دولھا تھے محمد تو براتی تھے فرشتےاس شان سے پہنچے مرے مولیٰ شبِ معراج

11

اللہ کی رحمت سے وہ مہکا گل و حدتخوشبو سے بسا عالمِ بالا شبِ معراج

روشن ہوئے سب ارض و سما نور سے اس کےجب ماہ عرب عرش پہ چمکا شبِ معراج

12

تھا چرخ چہارم پہ کوئی طور کے اوپرسرکار گئے عرش سے بالا شبِ معراج

جب پہنچے مقام فتدلیٰ پہ محمدخالق سے رہا کچھ بھی نہ پردہ شبِ معراج

13

اے صل علیٰ بزم تدلیٰ میں پہنچ کراس ذات میں گم ہوگئے آقا شبِ معراج

ممکن ہی نہیں عقلِ دو عالم کی رسائیایسا دیا اللہ نے رتبہ معراج

14

عرش و ملک و ارضِ و سما جنت و دوزخاس شاہ نے ہر چیز کو دیکھا شبِ معراج

تفصیل سے کی سیر مگر اس پہ یہ طرہایک پل میں یہ طے ہوگیا رستہ شبِ معراج

15

زنجیر درپاک کی ہلتی ہوئی پائیاور گرم تھا وہ بستر اعلیٰ شبِ معراج

اے ماہ مدینہ تری تنویر کے قرباںچمکا دیا امت کا نصیبہ شبِ معراج

16

لوعاصیوں وہ تم کو وہاں پر بھی نہ بھولےکاٹا گیا عصیاں کا سیاہا شبِ معراج

اے مومنوں مژدہ کہ وہ اللہ سے لائےبخشائش امت کا قبالہ شبِ معراج

17

بھیجوں گا میں امت کو تری خلد میں پہلےحق نے کیا محبوب سے وعدہ شبِ معراج

اس میں سےجمیل رضوی کو بھی عطا ہورحمت کا بٹا خاص جو حصہ شب معراج

18

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں