Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوث اعظم کا

۞
1

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوث اعظم کاہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا غوث اعظم کا

بلیات و غم افکار کیوں کر گھیر سکتے ہیںسروں پر نام لیووں کے ہے پنجہ غوث اعظم کا

2

مریدی لاتخف کہہ کر تسلی دی غلاموں کوقیامت تک رہے بے خوف بندہ غوث اعظم کا

جواپنے کو کہےمیرا مریدوں میں وہ داخل ہےیہ فرمایا ہوا ہے میرے آقا غوث اعظم کا

3

سجل ان کو دیا وہ رب نے جس میں صاف لکھا ہےکہ جائے خلد میں ہر نام لیوا غوث اعظم کا

ہماری لاج کس کے ہاتھ ہے بغداد والے کےمصیبت ٹال دینا کام کس کا غوث اعظم کا

4

جہاز تاجراں گرداب سے فوراً نکل آیاوظیفہ جب انہوں نے پڑھ لیا یا غوث اعظم کا

گئے اک وقت میں ستر مریدوں کے یہاں آقاسمجھ میں آنہیں سکتا معمار غوث اعظم کا

6

بلاکر کافروں کو دیتے ہیں ابدال کا رتبہہمیشہ جوش پر رہتا ہے دریا غوث اعظم کا

بلاداللہ ملکی تحت حکمی سے یہ ظاہر ہےکہ عالم میں ہر اک شے پہ ہے قبضہ غوث اعظم کا

7

وولانی علی الاقطاب جمعاً صاف کہتا ہےکہ ہر قطب ہے عالم میں چیلا غوث اعظم کا

فحکمی نافذ فی کل حال سے ہوا ظاہرتصرف انس و جن سب پر ہی آقا غوث اعظم کا

8

سلاطین جہاں کیوں کر نہ ان کے رعب سے کانپیںنہ لایا شیر کو خطرے میں میں کتا غوث اعظم کا

ہوئی اک دیو سے لڑکی رہا اس نام لیوا کیپڑھا جنگل میں جب اس نے وظیفہ غوث اعظم کا

9

ہوا موقوف فوراً ہی برسنا اہل مجلس پرجو پایا ابر باراں نے اشارہ غوث اعظم کا

نیا ہفتہ نیا دن سال نو جس وقت آتا ہےہر اک پہلے بجا لاتا ہے مجرا غوث اعظم کا

10

جو حق چاہے وہ یہ چاہیں جو یہ چاہیں وہ حق چاہےتو مٹ سکتا ہے پھر کس طرح چا غوث اعظم کا

فقہیوں کے دلوں سے دھو دیا ان کے سوالوں کودلوں پر ہے بنی آدم کے قبضہ غوث اعظم کا

11

وہ کہہ کر قم باذن اللہ جِلا دیتے ہیں مردوں کوبہت مشہور ہے احیائے موتٰی غوث اعظم کا

جِلایا استخوانِ مرغ کو دست کرم رکھ کربیاں کیا ہو سکے احیائے موتٰی غوث اعظم کا

12

الی یا مبارک آتی تھی آواز خلوت میںیہیں سے جان لے منکر تو رتبہ غوث اعظم کا

فرشتہ مدرسے تک ساتھ پہنچا نے کو جاتےتھےیہ دربا الہٰی میں ہے رتبہ غوث اعظم کا

13

سفر سے واپسی میں دین اقدس کو کیا زندہمحی الدین ہو ایوں نام والا غوث اعظم کا

جو فرمایا کہ دوشِ اولیا پر ہے قدم میرالیا سر کو جھکا کر سب نےتلوا غوث اعظم کا

14

دمِ فرماں خراساں میں معین الدین چشتی نےجھکا کر سرلیا آنکھوں پہ تلوا غوث اعظم کا

نہ کیوں کر سلطنت دونوں جہاں کی ان کو حاصل ہوسروں پر اپنے لیتے ہیں جو تلوا غوث اعظم کا

15

لعاب اپنا چٹایا احمد مختار نے ان کوتو پھر کیسے نہ ہوتا بول بالا غوث اعظم کا

رسول اللہ نے خلعت پنہایا برسرِ مجلسبجے کیوں کر نہ پھر عالم میں ڈنکا غوث اعظم کا

16

محرر چارسو مجلس میں حاضر ہوکے لکھتے تھےہوا کرتا تھا جو ارشاد والا غوث اعظم کا

اگر چہ مرغ سب کے بول کر خاموش ہوتے ہیںمگر ہاں مرغ بولے گا ہمیشہ غوث اعظم کا

17

کھلے ہفتا دوراک آن میں علم لدنی کےخزینہ بن گیا علموں کا سینہ غوث اعظم کا

ہمارا ظاہر و باطن ہے ان کے آگے آئینہکسی شے سے نہیں عالم میں پردہ غوث اعظم کا

18

پڑھی لاحول اور شیطاں کے دھوکے کو کیا غارتعلو م و فضل سے وہ نور چمکا غوث اعظم کا

قصیدے میں جناب غوث کے دیکھو نظرت کوتو سوجھے دور کے ظاہر ہو رتبہ غوث اعظم کا

19

رہے پابند احکامِ شریعت ابتداہی سےنہ چھوٹا شیر خواری میں بھی روزہ غوث اعظم کا

ہے جب عرشِ الٰہی پہلی منزل ان کے زینہ کیتو پھر کس کی سمجھ میں آئے رتبہ غوث اعظم کا

20

محمد کا رسولوں میں ہے جیسے مرتبہ اعلیٰہے افضل اولیا میں یوں ہی رتبہ غوث اعظم کا

عطا کی ہے بلندی حق نے اہل اللہ کے جھنڈوں کومگر سب سے کیا اونچا پھریرا غوث اعظم کا

21

اسی باعث سے ہیں قبروں میں اپنی اولیا زندہحیات دائمی پاتا ہے کشتہ غوث اعظم کا

مری جانکندنی کا وقت راحت سے بدل جائےسر بالیں اگر ہوجائے پھیرا غوث اعظم کا

22

رہائی مل گئی اس کو عذاب قبرو محشر سےیہاں پر مل گیا جس کو وسیلہ غوث اعظم کا

یہ سنتے ہیں نکیرین اس پہ کچھ سختی نہیں کرتےلکھا ہوتا ہے جس کے دل پہ طغرا غوث اعظم کا

23

عزیز دکر چکو تیار جب میرے جنازے کوتو لکھ دینا کفن پر نام والا غوث اعظم کا

لحد میں جب فرشتے مجھ سے پوچھیں گے تو کہہ دوں گاطریقہ قادری ہوں نام لیوا غوث اعظم کا

24

ندا دے گا مناوی حشر میں یوں قادریوں کوکدھر ہیں قادری کرلیں نظارہ غوث اعظم کا

چلا جائے بلا خوف و خطر فردوس اعلیٰ میںفقط اک شرف ہے ہو نام لیوا غوث اعظم کا

25

فرشتو روکتے ہو کیوں مجھے جنت میں جانے سےیہ دیکھو ہاتھ میں دامن ہے کس کا غوث اعظم کا

جناب غوث دولھا اور براتی اولیا ہوں گےمزہ دکھلائے گا محشر میں سہرا غوث اعظم کا

26

یہ کیسی روشنی پھیلی ہے میدان قیامت میںنقاب اٹھا ہوا ہے آج کس کا غوث اعظم کا

یہ محشر میں کھلے ہیں گیسوئے عنبر فشاں کس کےبرستا ہے کرم کا کس کے جھالا غوث اعظم کا

27

یہ قیدی چھٹ رہے ہیں اس لیے میدان محشر میںخدا خود بانٹتا ہے آج صدقہ غوث اعظم کا

گزاری کھیل میں کل اب ہوئی اعمال کی پرسشمگر کام آگیا اس دم وسیلہ غوث اعظم کا

28

کبھی قدموں پہ لوٹوں گا کبھی دامن پہ مچلوں گابتا دوں گا کہ یوں چھٹتا ہے بندہ غوث اعظم کا

ٹھکانا اس کے نیچے یا خدا مل جائےہم کو بھیکھڑا ہو حشر میں جس وقت جھنڈا غوث اعظم کا

29

خدا وندا دعا مقبول کر ہم روسیاہوں کیگناہوں کو ہمارے بخش صدقہ غوث اعظم کا

مری پھوٹی ہوئی تقدیر کی قسمت چمک جائےبنائے مجھ کو سگ اپنا جو کتا غوث اعظم کا

30

لحد میں بھی کھلی ہیں اس لیے عشاق کی آنکھیںکہ ہوجائے یہیں شاید نظارہ غوث اعظم کا

صدا ئے صور سن کر قبر سے اٹھتے ہی پوچھوں گاکہ بتلاؤ کدھر ہے آستانہ غوث اعظم کا

31

کچھ اک ہم ہی نہیں ہیں آستانِ پاک کے کتےزمانہ پل رہا ہے کھا کے ٹکڑا غوث اعظم کا

نبیﷺ نور الہٰی اور یہ نورِ مصطفائی ہیںتو پھر نوری نہ ہو کیوں کر گھرانہ غوث اعظم کا

32

نبیﷺ کے نور کو گر دیکھنا چاہے انہیں دیکھےسراپا نور احمد ﷺہے سراپا غوث اعظم کا

رسول اللہ کا ﷺدشمن ہے غوث پاک کا دشمنرسول اللہﷺ کا پیارا ہے پیارا غوث اعظم کا

33

مخالف کیا کرے میرا کہ ہے بے حدکرم مجھ پرخدا کا رحمۃ اللعٰلمین کا غوث اعظم کا

جمیل قادری سو جاں سے ہو قربان مرشد پربنایا جس نے تجھ جیسے کو بندہ غوث اعظم کا

34

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں