Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بیاں تم سے کروں کس واسطے میں اپنی حالت کا

۞
1

بیاں تم سے کروں کس واسطے میں اپنی حالت کاکہ جب تم پر عیاں ہے حال ہر دم ساری خلقت کا

خدائی بھر کے مالک ہو خدائی تم سے باہر ہےنہ کوئی ہے نہ ہوگا حشر تک تم سے حکومت کا

2

نہ کیوں شاہ وگدا پھیلائیں جھولی آستانے پرکہ رکھا حق نے تیرے سر پہ تاج اپنی نیابت کا

تو وہ ہے ظل حق نور مجسم پر تو قدرتپسند آیا ترے صانع کو نقشہ تیری صورت کا

3

مرے والی ترے صدقہ میں ہم سے نابکاروں نےلقب قرآن میں پایا خداسے خیر امت کا

انہیں کیا خوف ہو عقبی کا اور کیا فکر دنیا کیجمائے بیٹھے ہیں جو دل پہ نقشہ تیری صورت کا

4

شرف بخشا انہیں مولیٰ تعالیٰ نے ملائک پرصلہ پایا یہ جبریل امیں نے تیری خدمت کا

مدینے میں ہزاروں جنتیں ان کو نظر آئیںنظارہ کرتو لیں اک بار رضواں میری جنت کا

6

رسول اللہ کا جو ہوگیا رب ہوگیا اس کافقط ذاتِ مقدس ہےوسیلہ حق کی قربت کا

بلندی فلک کا جب کبھی مجھ کو خیال آیاکھچا نقشہ مری آنکھوںمیں روضے کی زیارت کا

7

بجز دیدار جاسکتی ہے کیوں کر تشنگی اس کیجو پیاسا ہے مرے مولاتری رویت کے شربت کا

وہ گیسوئے مبارک کیوں نہ جانِ مشک و عنبر ہوںکہ جن کے واسطے شانہ بنا ہے دستِ قدرت کا

8

عبث ہے اس کو اہلِ بیت سے دعویٰ محبت کاجو منکر ہوگیا صدیق اکبر کی خلافت کا

منافق جس قدر چاہیں کریں کوشش گھٹا نے کیقیامت تک رہے گا بول بالا اہلسنت کا

9

ابو جہل لعیں عالم ہے جس کے کفر پر شاہدتعجب کیا اگر دشمن تھا وہ شانِ رسالت کا

وہابی کلمہ پڑھ کر کرتے ہیں توہین مولیٰ کیبروز حشر لے کر آئیں گے تمغہ عداوت کا

10

وہابی تخم بو جہل لعیں کا ایک پودا ہےثمر لاتا ہےمحبوب الہٰی کی عداوت کا

علوم غیب کا منکر تری تنقیص کا جویاںوہابی بن گیا پتلا ضلالت کا خباثت کا

11

جمیل قادری کی یا نبی اتنی تمنا ہےچھپا لے روز محشر اس کو دامن تیری رحمت کا

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں