Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہے ذکر میرے لب پر ہر صبح و شام تیرا

۞
1

ہے ذکر میرے لب پر ہر صبح و شام تیرامیں کیا ہوں ساری خلقت لیتی ہے نام تیرا

ہر چیز کا تو ناظر اور مکاں میں حاضرظاہر میں ہے اگر چہ طیبہ مقام تیرا

2

ہر آنکھ دیکھتی ہے تیرے ہی رخ کا جلوہہر کان سن رہا ہے پیارے کلام تیرا

تو نائبِ خدا ہے محبوب کبریا ہےہےملک میں خدا کے جاری نظام تیرا

3

مالک تجھے بنایا مخلوق کا خدا نےاس واسطے لکھا ہے ہر شے پہ نام تیرا

تیرے خدا نے تجھ کو قدرت ہر اک عطا کیاس معجزہ ہے پیارے یُحی العظام تیرا

4

بٹتا ہے دو جہاں میں تیرے ہی گھر سے باڑالینا ہے سب کو شیوا دینا ہے کام تیرا

اے لمبے لمبے ہاتھوں سے بھیک دینے والےمجھ کو بھی کوئی ٹکڑا ہے جودعام تیرا

6

نوارانی جالیوں میں تشریف رکھنے والےتڑپاکرے کہاں تک ہندی غلام تیرا

فریاد سننے والے للہ شاد کر دےبیکس تڑپ رہے ہیں لے لے کے نام تیرا

7

کیا خوب ہو جو مجھ سے آکر صبا یہ کہہ دےپہنچا دیا ہے میں نے شہ کو سلام تیرا

دست عطا میں تیرے رحمت کی کنجیاں ہیںبٹتا ہے سب کو صدقہ ہر صبح و شام تیرا

8

انس و ملک کو کیا ہو معلوم تیری رفعتفہم و قیاس سے ہے باہر مقام تیرا

چوتھے فلک پہ عیسیٰ اور طور پر تھے موسیٰکُرسی و عرش سے ہے بالا مقام تیرا

9

تو پیشوا ہے سب کا سب مقتدی ہیں تیرےاقصیٰ میں کیسے بنتا کوئی امام تیرا

رستہ ہے عرش و کرسی اور لامکاں مکاں ہیمکہ ہے تیرا مولد طیبہ مقام تیرا

10

دشمن ترا اسی دم محبوب ہو خدا کاگر صدق دل سے کہہ دے میں ہوں غلام تیرا

یا شاہ تیرا منکر مر د ودِ ایزدی ہےوہ ہے خدا کا بندہ جو ہے غلام تیرا

11

دشمن گھٹائیں جتنی عزت بڑھے گی اتنیمنظور ہے خدا کو احترام تیرا

راتوں کو روتے روتے دریا بہائے تو نےبخشش کو عاصیوں کی یہ اہتمام تیرا

12

جب قبر میں فرشتے پوچھیں کہ تو ہے کس کانکلے مری زباں سے یا شاہ نام تیرا

دشوار گو بہت ہے راہ صراط لیکنایک پل میں طے کریں گے ہم لیکے نام تیرا

13

وہ دن خدا دکھائے تجھ کو جمیؔل رضویہوجائے ان کے در پر قصہ تمام تیرا

قبالٔہ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں