Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خدا ہے تمہارا ولی غوثِ اعظم

۞
1

خدا ہے تمہارا ولی غوثِ اعظمہوئے تم خدا کے ولی غوثِ اعظم

حبیب خدا کے ہو نورِ نظر تمتمام اولیاء کے ولی غوثِ اعظم

2

مِلی تم کو قدرت، کرامت کی کنجیولایت کی شاہنشہی غوثِ اعظم

ہوئے نگہتوں سے معطّر دو عالمگُلِ بوستانِ  نبی غوثِ اعظم

3

تناول سے جس مُرغ کو بخشی عزّتعطا کی اُسے زندگی غوثِ اعظم

لیا دوش پر اولیاء نے بہ عزّتتمہارا قدم سیّدی غوثِ اعظم

4

گناہوں کی وسعت، محیط دو عالمہر اک شے پہ ہے آگہی غوثِ اعظم

تمہیں جس نے ’’یا غوث‘‘ کہہ کر پُکارامُراد اسکی پوری ہوئی غوثِ اعظم

6

 سروں پر غلاموں کے سایہ فِگن ہےتمہارا کرم ہر گھڑی غوثِ اعظم

میسّر ہو مجھ کو تمہارے کرم سےدر پاک کی حاضری غوثِ اعظم

7

مِرے چشم و لب ہوں تمہارا ہو روضہیہ ہے آرزوئے دِلی غوثِ اعظم

دکھا دو کبھی خواب میں اپنا جلوہکہ کِھل جائے دل کی کلی غوثِ اعظم

8

زباں ملتجی اور دل میں اُمّیدیںنہ رہ جائے دامن تہی غوثِ اعظم

تمہارا تو بندہ  ہوں مجھ کو سنبھالوبُرا یا بھلا کیسا بھی غوثِ اعظم

9

گئی اس کی دُنیا بھی اور آخرت بھیکرے تم سے جو دشمنی غوثِ اعظم

غلامِ درِ قدس بُرہانؔ رضویؔہے خواہانِ در گہ رسی غوثِ اعظم

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں