بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
کہا جبریل نے با ادب، کہ خدا نے تمہیں کیا طلبہے تمہارے نور کا جلوہ سب، کہ تمہی تو ہو اِک حبیبِ رب
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
کیا چاک سینۂ پاک کو، کیا صاف قلب بے باک کوہوا حکم ہفت افلاک کو، کہ انہی پہ ہے فخر بس خاک کو
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
جو براق لے کے ہوا رواں، تو عجیب لطف رہا وہاںوہ براق تھا جو ابھی یہاں، فقط ایک جھپک میں گیا کہاں
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
چلے لا مکاں کو مکاں سے جب، بکمالِ شوقِ لقائے ربتھے پَرے جمائے فرشتے سب، تھا زباں پہ اُنکی بصد ادب
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
گئے کعبہ سے جو وہ قدس تک، تو زمانہ سارا گیا چمکہوا نُور ارض سے تا فلک، ہوا محوِ دید ہر اِک ملک
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
وہاں منتظر تھے سب انبیاء، پئے خیرِ مقدمِ مصطفیٰتھے وہ مقتدی تو یہ مقتدا، سُنا سب نے خطبہ حضور کا
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
گئے بیتِ قدس سے جو مصطفٰے، تو تھاپَل میں سدرۃ المنتہیٰکہا جبرئیل نے سیّدا، کہ ہے آگے رستہ حضور کا
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
یہاں رفرف آپ کے زیرِ پا، وہاں سب حجاب دئیے اُٹھاچلی آرہی تھی یہی صدا، کہ قریب آمِرے مصطفٰے
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
سرِ عرش جلوہ کُنا ہوئے، شبِ تارِ نورِ فشاں ہوئےوہ ورائے کون و مکاں ہوئے، تو فرشتے زمزمہ خواں ہوئے
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
ہوئے دو کماں سے قریب تر، تو ادب کے ساتھ اُٹھی نظریہاں عبدیت تھی کمال پر، اور علومِ حق کے کُھلے تھے در
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
تھی یہاں سے پیش تحیّتیں، تو عطا وہاں سے تھیں رحمتیںمِلی وہ حبیب کو بر کتیں، کہ تمام بخش دیں نعمتیں
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖحسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
جو رضائے احمدِ مجتبیٰ، وہ رضائے خلقِ کبریایہ ہے شان رفعتِ مصطفیٰ، کہ نہ کوئی حد ہے نہ انتہا