Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

تِرا نور عالم میں جلوہ نُما ہے

۞
1

تِرا نور عالم میں جلوہ نُما ہےاسی سے زمین و فلک منجلا ہے

نجوم و کواکب میں شمس و قمر میںاُسی کی تجلّی، اُسی کی ضیاء ہے

2

نبی اپنی امّت کے سردار تھے سبہمارا نبی سیّد الانبیاء ہے

رسالت رسولوں کی تھی ایک حد تکہمارے نبی کی رسالت سِوا ہے

3

نبی ہوتے آئے یکے بعد دیگرہمارا نبی خاتم الانبیاء ہے

ہم ہی ایک کیا سارا عالم ہے اُن کاخُدا کے وہ ہیں اور اُن کا خدا ہے

4

مِلا، مِل رہا ہے، ملے گا اُن ہی سےنبی کا دیا، سب خدا کا دیا ہے

چَلے سیر سبعِ سمٰوات کرلیگئے عرش تک، کون اُس جا گیا ہے؟

6

وَاَنْتَ عَزِیْز ٌ حَرِیْصٌ عَلَیْنَارَؤُوفُ رَحِیْمٌ کَرِیْمٌ عطا ہے

تِرے نام پر ہند میں جی رہے ہیمگر دل مدینہ میں اپنا پڑا ہے

7

مئے کو جِلا، مار، اپنا بنا کرکہ بُرہانؔ کا کون تیرے سِوا ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں